ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے 24ستمبر سے کراچی مارچ کا اعلان کردیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ, 24ستمبر سے کراچی مارچ سے احتجاجی مہم کا آغاز کررہے ہیں، 13سال سے کراچی اور سندھ کے دیگر; شہروں کو جان بوجھ کر تباہ کرنے کی سازشیں کی گئیں، 24ستمبر کی ریلی سندھ کے ;مستقل باشندوں کا حق حکمرانی تسلیم کرانے کے لیے ہے۔انہوں نے کہا کہ , ہمیں 30سالوں سے قومی سیاسی دھارے میں شامل نہیں کیا گیا، ہم سے کیے گئے کسی وعدے پر عمل نہیں کیا، ملک میں جہاں پر بھی حق تلفی ہورہی ہے وہاں صوبے بنائے جائیں۔
خالد مقبول صدیقی نے جماعت اسلامی کے حقوق کراچی مارچ کی حمایت کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ , پیپلزپارٹی کی تعصبانہ حکومت کے خلاف اور کراچی کے عوام کو حقوق دلانے کے لیے 24ستمبر کو; احتجاج کیا جائے گا، سندھ کو اس نسل پرست صوبائی حکومت کے رحم و کرم پر چھوڑا گیا ۔خالد مقبول; صدیقی کا کہنا تھا کہ; اسلام آباد کے ایوان کی لائٹیں بھی کراچی کے پیسوں سے روشن ہیں، کراچی کے پیسوں سے موٹروے بن رہے ہیں; اور بجٹ بن رہے ہیں، اب لوگوں کو اپنے حق حکمرانی کے لے گھروں سے نکلنا ہوگا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.