کیس کا مرکزی ملزم عابد علی تاحال پولیس کے ہاتھ نہ لگ سکا،،لاہور سے رپورٹ کررہے ہیں
آخر کار 6 دن گزرنے کے بعد گجرپورہ موٹروے کیس کی گتھیاں سلجھنا شروع ہوگئیں۔گزشتہ روز سی آئی اے تھانہ ماڈل ٹاون پیش ہونے والے مشتبہ ملزم وقار الحسن نے ملزم شفقت کی نشان دہی کی اور بیان دیا کہ شفقت نامی شخص عابد علی کا دوست ہے اور وہی عابد علی کے ساتھ مل کر وارداتیں کرتا ہےسی آئی اے پولیس کی جانب سے ملزم شفقت کو دیپالپور کے علاقے سے گرفتار کرلیا گیا ہے
ذرائع کے مطابق شفقت علی نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے جبکہ شفقت کا ڈی این اے نمونہ بھی فرانزک لیب میں بھیج دیا گیا جس کی رپورٹ آنا باقی ہے۔دوسری جانب مشتبہ ملزم وقار الحسن کے برادر نسبتی عباس نے بھی شیخوپورہ میں گرفتاری دے دی
ملزم نے بیان دیا کہ وہ بے گناہ ہے امید ہے پولیس ناجائز نہیں کرے گی۔گجرپورہ زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد علی تاحال پولیس کی گرفت میں نہ آسکا جبکہ ملزم عابد کے دو بھائی والد اور بہنوی پولیس کی حراست میں ہیں
جن سے تفتیش جاری ہے جبکہ ملزم کی بیٹی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شفقت کی گرفتاری کے بعد ملزم عابد علی کی گرفتاری جلد ممکن ہوگی
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.