جنوبی پنجاب کے ضلع وہاڑی کے; علاقے 317 ای بی میں ایک لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے 5 ملزمان کو موقع سے ہی برہنہ حالت ; میں گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پولیس تھانہ ساہوکا کو اطلاع ملی کہ چک نمبر 317 ای بی میں ایک ذہنی معذور لڑکی کے; ساتھ اجتماعی زیادتی کی جارہی ہے۔ پولیس اہلکار موقع ; پر پہنچے تو ملزمان اپنا منہ کالا کرنے میں مصروف تھے۔
پولیس نے موقع سے ہی پانچوں ملزمان; محمد نعیم، محمد صدیق، محد رشید، ظہیر اور علی رضا کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ پانچوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ڈی ایس پی آرگنائزر کرائم وہاڑی روبینہ عباس کو تفتیش کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.