برطانیہ میں مقیم پاکستانی صحافی اظہر جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف نے پارٹی کی قیادت عملی طور پر سنبھال ; کر شہباز شریف کو کھڈے لائن لگادیا ہے۔
اظہر جاوید نے لندن میں حسن نواز کے دفتر کے باہر; کھڑے ہو کر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔ اظہر جاوید نے بتایا کہ حسن نواز; کے دفتر میں نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے دیگر رہنما موجود ہیں اور اتوار کو ; اپوزیشن کی اے پی سی میں خطاب کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کر رہے ہیں
صحافی کے مطابق آج نواز شریف نے مسلم لیگ ن کی ; قیادت عملی طور پر سنبھال لی ہے اور وہ فرنٹ سیٹ پر آگئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے ; صدر شہباز شریف عملی طور پر معطل ہوئے ہیں اور انہیں کھڈے لائن لگادیا گیا ہے۔
اظہر جاوید نے کہا کہ, ن لیگ کے جو کارکن کشمکش کا شکار تھے , انہیں ایک واضح پیغام چلا گیا ہے کہ اب نواز شریف کے .; ہی فیصلے چلیں گے اور ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگے گا۔
انہوں نے بتایا کہ اے پی سی میں نواز شریف کی سخت تقریر ہوگی جو ووٹ کو عزت دو کے نعرے سے شروع ہوگی ، اس میں نئے شفاف الیکشن کا مطالبہ کیا جائے گا۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے ; درمیان میثاق جمہوریت طرز کا ایک نیا معاہدہ بھی ہونے جارہا ہے
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.