وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ, پاکستان کے عوام چینی صدر کا استقبال کرنے کے منتظر ہیں۔
ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیر اعظم عمران; خان سے چین کے سفیر یاؤ جنگ نے الوداعی ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے پاک چین تعلقات میں بہتری کی کوششیں کرنے پر چینی سفیر کو سراہا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ , پاکستان کے عوام چینی وزیر اعظم شی جن پنگ کا پاکستان میں استقبال کرنے کیلئے; بیتاب ہیں۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چینی قیادت نے اپنے عوام کی بہتری اور معاشی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کیا;، غربت کے خاتمے اور l;; معاشی بہتری کیلئے چین سے بہت کچھ سیکھا جاسکتا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ یاؤجنگ کے دور; میں سی پیک اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہوا اور انڈسٹری، زراعت اور سماجی و معاشی ترقی پر توجہ دی گئی۔
اس موقع پر چینی سفیر نے وزیر ا; عظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ , چینی قیادت پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتی ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.