سرگودھا “صوبہ پنجاب کے علاقے سرگودھا میں 9 سالہ لڑکے نے عزت کے نام پر اپنی پھوپھو کو زندگی سے محروم کر دیا ہے
تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے نواحی گاؤں 104 جنوبی کی رہائشی کنول پروین نے 10 برس قبل پسند کی شادی کی تھی، کنول پروین کے اہل خانہ اس طرح شادی کرنا پسند نہ تھا
جس کے باعث وہ ناراض تھے۔14 ستمبر کو کنول پروین کو ماموں کے بیٹے کی پیدائش پر میکے بلوا یا گیا تھا
جہاں اس کے 9 سالہ بھتیجے نے اچانک آتشیں ہتھیار سے اپنی پھوپھو کو زندگی سے محروم کردیا پولیس کا دعویٰ ہے کہ 9 سالہ لڑکے سے عزت کے نام پر منصوبہ بندی کے تحت خاتون کی جان لی گئی ہے
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ کنول پروین نے پسند کی شادی اس وقت کی تھی جب 9 سالہ ملزم نجم الحسن پیدا بھی نہیں ہوا تھا، یہ کام کروانے اور اسکی تربیت دینے والے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ کو
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.