ریکارڈ توڑ بارشیں اور شدید برف باری، پاکستان میں موسمِ سرما کتنا طویل ہوگا؟ ماہرین موسمیات نے پیشگی بتا دیا
لاہور: پاکستان میں رواں سال شدید سردی کے ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے، موسم سرما معمول سے زیادہ طویل ہوگا
ریکارڈ توڑ بارشیں اور برفباری ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں آئندہ موسم سرما کے دوران سردی کی شدت اور دورانیہ کے ریکارڈز ٹوٹ جانے کا امکان ہے۔اس حوالے سے کچھ ماہرین
موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے
کہ اس مرتبہ پاکستان میں موسم سرما کا دورانیہ معمول سے زیادہ ہوگا۔جبکہ سردی کی شدت بھی بہت زیادہ ہوگی۔ موسم سرما کے دوران کراچی سے لے کر خیبر تک ہر علاقے میں موسم شدید سرد رہے گا۔ ریکارڈ توڑ بارشیں اور برفباری ہوگی
خاص کر ملک کے شمالی علاقوں میں معمول سے کہیں زیادہ برفباری ہونے کی توقع ہے
جس کی وجہ سے سردی کی شدت بہت زیادہ ہوگی۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی پاکستان میں سردی کی شدت گزشتہ کچھ برسوں کے مقابلے میں زیادہ رہی تھی۔
دوسری جانب آج جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا
تاہم شام/رات بالائی خیبرپختونخوا وسطی پنجاب،بالائی سندھ اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے
جمعے کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔تاہم بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے
جبکہ ہفتہہ اتوار پیر اور منگل کو ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا
اس کے بعد اگلے ہفتے بدھ کے روز ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔تاہم بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.