بلوچستان کا چھوٹا سا شہر لورالائی ٹیکس دینے میں پاکستان کے بڑے بڑے شہروں پر سبقت لے گیا.............
بلوچستان کا چھوٹا سا شہر لورالائی ٹیکس دینے; میں پاکستان کے بڑے بڑے شہروں پر سبقت لے گیا۔ ایف بی آر کے ڈیٹا کے مطابق لورالائی ; کی'; آبادی صرف 54ہزار 758نفوس پر مشتمل ہے اور یہاں سے 1; ارب 80کروڑ روپے ٹیکس ; اکٹھا ہوا۔ اس کے مقابلے میں سندھ کے شہر لاڑکانہ سے صرف 57کروڑ 30لاکھ روپے ٹیکس اکٹھا ہوا حالانکہ, لاڑکانہ کی آبادی 4لاکھ 90ہزار 508نفوس پر مشتمل ہے۔
ایف بی آر کے ڈیٹا کے مطابق سب سے زیادہ 44.91فیصد ٹیکس; سندھ سے اکٹھا ہوا۔ دوسرے نمبر پر پنجاب سے 34.99فیصد، تیسرے نمبر پر اسلام آباد سے 14.77فیصد ٹیکس اکٹھا کیا گیا۔ اس کے بعد بالترتیب خیبرپختونخواہ سے; 3.54فیصد، بلوچستان سے 1.67فیصد اور گلگت بلتستان سے 0.12; فیصد ٹیکس اکٹھا ہوا۔ سب سے زیادہ ٹیکس فائلرز غیرتنخواہ دار افراد تھے جنہوں نے انفرادی حیثیت میں ٹیکس دیا۔ یہ لوگ تمام فائلرز کا 54فیصد تھے۔ اس کے بعد تنخواہ دار فائلرز 42فیصد تھے۔ کمپنیاں اور اے او پیز صرف 2، 2فیصد فائلرز قرار پائے۔ کل جتنا ٹیکس اکٹھا ہوا اس میں کمپنیوں کا حصہ 56فیصد، غیرتنخواہ دار; انفرادی لوگوں کا حصہ 21فیصد، تنخواہ دار طبقے; کا حصہ 15فیصد اور اے او پیز کا 8فیصد حصہ رہا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.