اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) یکم اکتوبر سے پٹرولیم قیمتوں میں 3 سے 4 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ، نجی ٹی وی کے مطابق اوگرا نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کیلئے
سفارشات وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی ہیں۔اوگرا نے یکم اکتوبرسے حکومت کو پٹرول اور ڈیز ل کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دی ہے۔ اوگرا نے اپنی سمری میں بتایا کہ عالمی منڈی میں
خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے جس کے پیش نظر پٹرولیم قیمتوں میں 3 سے 4 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دی ہے۔ سمری میں یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ پٹرولیم لیوی کی شرح بڑھا کر قیمتیں برقرار بھی رکھی جاسکتی ہیں
وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم یا برقرار رکھنے سے متعلق کل اعلان کرے گی۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.