Skip to main content

بزدار حکومت ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال میں بازی لے گئی، تعمیراتی شعبہ کے فروغ کیلئے آن لائن سروس کا آغاز...........



 بزدار حکومت ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال میں بازی لے گئی،وزیراعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر تعمیراتی شعبہ کے فروغ کیلئے آن لائن سروس کا آغاز کردیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ تعمیراتی شعبے سے متعلقہ اجازت ناموں اور این او سی کے حصول کیلئے جدید ون ونڈو سسٹم کی کامیابی کے بعد آن لائن پلیٹ فارم کا اجراء کر دیاگیا ہے،بلڈرز، ڈویلپرز، آرکیٹیکٹس اور شہریوں کی نجی/کمرشل تعمیرات کیلئے اجازت نامے اب ایک کلک کے ذریعے میسر ہوں گے۔ صوبے میں معاشی استحکام اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے حکومت پنجاب نے ای گورننس پر مبنی محکمانہ اصلاحات متعارف کرائی ہیں ; اور وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق کنسٹرکشن سیکٹر کو صنعت کا درجہ دیئے جانے ; پر اس شعبے سے جڑی معاشی بحالی کی حکمت عملی کے تحت ون ونڈوپلیٹ فارم فعال کئے گئے ہیں۔

پنجاب کو تعمیراتی بزنس حب بنانے کیلئے ای خدمت مراکز میں قائم کیا جانے;  والا یہ ون ونڈو نظام بلڈرز، ڈویلپرز، آرکیٹیکٹس کیساتھ ساتھ نجی تعمیرات کے حوالے سے عوامی مسائل کے حل کیلئے ایک اہم سنگ میل ہے، اب رہائشی یا کمرشل منصوبوں کے نقشوں کی منظوری، تکمیل تعمیر سرٹیفیکیٹ، زمین کے استعمال میں تبدیلی کا این او سی یا نجی سوسائٹیوں کیلئے اجازت نامے، سب ایک چھت تلے ای خدمت مراکز سے فراہم کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ون ونڈو نظام کی کامیابی کے بعد وزیراعظم کی ہدایات کے پیش نظر اس سسٹم کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کردیا گیا ہے۔پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے آن لائن پورٹل www.construct.fc.punjab.gov.pk/loginکا اجراء مکمل ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ون ونڈو سروس کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے یہ سروس عوام کی دہلیز تک پہنچا دی گئی ہے،اب عوام آن لائن پورٹل کے ذریعے گھر بیٹھے تعمیراتی شعبے سے متعلقہ خدمات ایک کلک پر حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی پالیسی کے پیش نظر پنجاب حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر اپروولز رجیم پنجاب متعارف کرائی تھیں جس میں متعلقہ محکموں اور ایجنسیوں کو پابند  بنایاگیا ہے کہ , ہر لحاظ سے مکمل درخواستوں کو مقررہ مدت میں ; این او سیز یا اجازت نامے جاری کئے جائیں۔ انہوں نے;  کہاکہ اس رجیم میں نقشے کی منظوری اور تکمیل تعمیر سرٹیفیکیٹ کے حصول کیلئے 30 دن، زمین کے استعمال میں تبدیلی کے این او سی کیلئے 45 دن اور رہائشی سوسائٹیوں کے;  اجازت نامے ; کیلئے 60 سے 75 دن کا وقت مقرر کیا گیا ہے، اس سے پہلے یہی کام;  مہینوں اور اکثر سالوں میں مکمل ہوتے تھے۔

ایل ڈی اے، جی ڈی اے، آر ڈی اے، ایف ڈی اے، ایم ڈی اے، PHATA، لوکل گورنمنٹس (میٹروپولیٹن کارپوریشنز) کو ڈیجیٹل نیٹ ورکنگ سے جوڑے ;  رکھنے کا یہ سسٹم ایک تاریخی اقدام ہے۔ درخواست گزار کو اب رہائشی تعمیرات یا رہائشی سکیموں کے اجازت ناموں کیلئے متعدد ایجنسیوں سے رابطہ نہیں کرنا پڑتا۔ تمام سہولیات ایک ہی جگہ پر ای خدمت مراکز میں میسر ہیں اور اب پورٹل کے اجراء سے عوام گھر بیٹھے یا دفتر بیٹھے اس سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ , عوام کیلئے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں; ، کاروبار میں آسانیاں پیدا کی گئی ہیں اوراس سے سرمایہ کاری  بڑھے گی اور ; نئی ملازمتوں کے ; مواقع بھی پیدا ہونگے۔انہوں نے کہا کہ تعمیراتی شعبے کیلئے ون ونڈو سسٹم اور آن لائن پورٹل کا قیام رشوت کلچر اور ریڈ ٹیپ ازم کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ; خاتمہ کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ 



 

Comments

Popular posts from this blog

وزرائے تعلیم کا اجلاس، گرمیوں کی چھٹیاں محدود، کسی طالب علم کو بنا امتحان پرموٹ نہ کرنے کا فیصلہ..................

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت  ; ہونے والے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں رواں سال کسی بھی;,  طالب علم کو بنا امتحان پرموٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شفقت محمود کی زیر صدارت ہونے والے  ;   اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم کے علاوہ کشمیر اور گلگت ;  بلتستان کے وزرائے تعلیم نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ رواں سال کسی بھی طالب علم کو بغیر امتحان کے پرموٹ نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس نے;  اس بات پر اتفاق کیا کہ تمام کلاسز کے امتحانات ہر صورت منعقد کیے جائیں گے۔   اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دسویں اور,;     بارہویں کے امتحانات جون میں لیے جائیں گے۔ رزلٹ میں تاخیر پر جامعات پروویژنل سرٹیفکیٹ,;    کی بنیاد پر داخلے دیں گی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ,;  موسم گرما کی تعطیلات کم ہوں گی اور اس بارے میں فیصلہ صوبے کریں گے۔

بوائے فرینڈ کو سرعام شادی کی پیشکش کرنا مہنگا پڑگیا، لڑکی نے تھپڑ دے مارا، لیکن وجہ شادی سے انکار نہ تھی...............

  ایک نوجوان نے ڈزنی لینڈ کی سیر کے دوران اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کرنے کی رومانوی منصوبہ بندی کر رکھی تھی لیکن;  جب اس نے اپنے دوستوں کے سامنے گرل فرینڈ کے آگے ایک گھٹنے پر جھک کر شادی کی پیشکش کی تو ایسا کام ہو گیا کہ اس نے سوچا بھی نہ تھا۔  ڈیلی سٹار کے مطابق کیڈ نامی اس نوجوان نے,  جب شادی کی پیشکش کی تو اس;  کی گریشی او نیل نامی گرل فرینڈ نے اسے ہلکے سے ایک تھپڑ رسید کر دیا۔ اس تھپڑ کی وجہ شادی سے انکار نہیں تھا.  بلکہ گریشی سمجھ بیٹھی تھی;  کہ شاید وہ اس سے مذاق کر رہا ہے۔ گریشی اور کیڈ کے دوست اس واقعے کی ویڈیو بنا رہے تھے۔ گریشی نے یہ ویڈیو اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی ہے;.  جس میں اس نے لکھا ہے کہ ”کیڈ نے ڈزنی لینڈ میں مجھے شادی  کی پیشکش کی اور میں سمجھ بیٹھی کہ,  وہ میرا مذاق اڑا رہا ہے اور پھر یہ کام ہو گیا۔“ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ,  گریشی تھپڑ مارتے ہوئے کیڈ سے کہتی ہے کہ ’ایسا مت کرو‘ اور جواب میں کیڈ کہتا ہے کہ’ نہیں، اس بار میں مذاق نہیں کر رہا‘     اور یہ کہتے ہی وہ جیب سے انگوٹھی نکال ...

سونے کی قیمت میں معمولی کمی...............

  ملک بھرمیں سونے کی فی تولہ قیمت مزید 100 روپے کم ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے ;  مطابق 100 روپے ; کمی کے بعد ; ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک ; لاکھ 12 ہزار;  روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونے کی قدر 86 روپے کم ہوکر;  96 ہزار 22 روپے ہو گئی۔\