ہاں جی یہی تھا و ہ جس نے مجھے میرے بچوں کےسامنے ۔۔۔!!!متاثرہ خاتون نے ملزم کو شناخت کر لیا ، فریحہ ادریس کی خصوصی بریکنگ نیوز
وہ ملوث ہے، پیر کو گرفتار ہونے والے ملزم شفقت کو بھی متاثرہ خاتون نے شناخت کیا ہے۔فریحہ ادریس کے مطابق ملزم شفقت نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے
ملزم شفقت نے بیان دیا کہ عابد علی سے آخری بار3 روز قبل رابطہ ہوا تھا، شفقت اورعابد نے مل کر 11 وارداتیں کیں۔خیال رہے کہ موٹروے کیس میں ملوث ملزم شفقت علی کو پیر کے روز اوکاڑہ کے نواحی علاقے دیپالپور سے گرفتار کیا گیا ہے
ملزم نے پولیس کے روبرو اعتراف کیا ہے کہ وہ اس جرم میں ملوث تھا۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سانحہ گجر پورہ کے حوالے سے خاتون صحافی فریحہ ادریس کا انکشاف، ملزمان واردات کے بعد گاڑی میں 1 ہزار روپے چھوڑ کر گئے
متاثرہ خاتون نے پولیس سے رابطہ کر کے لوکیشن شیئر کی، 1 ہزار روپے کا پٹرول مانگا، 2 گھنٹے انتظار کے بعد پولیس کی بجائے ڈاکو آگئے، زیادتی واقعے کے بعد مجرمان جاتے ہوئے گاڑی کے ڈیش بورڈ پر 1 ہزار روپے کا نوٹ چھوڑ کر گئے۔ خاتون صحافی اور اینکر پرسن فریحہ ادریس کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بڑا انکشاف کیا گیا ہے
فریحہ ادریس کا بتانا ہے کہ موٹروے پر جب متاثرہ خاتون کا پٹرول ختم ہوا تو انہوں نے پولیس کو کال کر کے ایک ہزار روپے کا پٹرول مانگا تھا، جبکہ وہاں واردات ہوئی تو مجرمان واپس جاتے ہوئے 1 ہزار روپے کا نوٹ گاڑی کے ڈیش بورڈ پر چھوڑ کر گئے۔فریحہ ادریس کا بتانا ہے کہ وہ متاثرہ خاتون سے رابطے میں ہیں
خاتون کی گاڑی خراب ہوئی تو انہوں نے پولیس سے رابطہ کیا لیکن 2 گھنٹے تک وہاں کوئی نہیں آیا۔ خاتون نے بذریعہ وٹس ایپ پولیس سے اپنی لوکیشن بھی شیئر کی تھی
مدد کیلئے رابطہ کیے جانے پر پولیس نے خود خاتون سے لوکیشن کی تفصیلات مانگی تھیں تاہم مدد کیلئے کوئی نہیں آیا۔ خاتون نے باقاعدہ ویڈیو بھی بنائی کہ جب انہوں نے مدد طلب کی تو اس کے 2 گھنٹے تک پولیس نہیں آئی۔خاتون نے اب دوران تفتیش پولیس سے وہ نمبر بھی شیئر کیا ہے جس پر لوکیشن شیئر کی گئی تھی
جبکہ متاثرہ خاتون نے تصدیق کی ہے کہ گرفتار ملزم شفقت نے دوران تفتیش جو تفصیلات بتائی ہیں وہ کافی حد تک درست ہیں۔ واضح رہے کہ سانحہ گجر پورہ کا شفقت نامی ایک ملزم گرفتار کیا جا چکا، جبکہ مرکزی ملزم عابد کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں
پنجاب پولیس اور صوبائی حکومت کا دعویٰ ہے کہ ملزم عابد علی جلد پولیس کی تحویل میں ہوگا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.