ڈان لیکس اپنے انجام کو پہنچ گئی، نواز شریف نے وطن واپسی کیلئے اپناپاسپورٹ پھاڑ دیا
۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی واپسی کے تمام دروازے بند ہوچکے
، اب پاکستان واپس آئے تو سیدھا جیل ہی جائیں گے ، اس لیے نوازشریف نے وطن واپسی کیلئے اپنا پاسپورٹ پھاڑ دیا ، نوازشریف سمجھ چکے ہیں
کہ ڈان لیکس اپنے انجام کو پہنچ چکی ، ن لیگ اور پیپلپزارٹی کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سیاست پر کل بات کروں گا ۔ کراچی سرکلر ریلوے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکلر ریلوے پر وفاق اور سندھ ایک پیج پر ہیں ، اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ہونے والی ملاقاتیں اچھی رہیں
سرکلر ریلوے پر سندھ حکومت سے کوئی تنازع نہیں ہے ۔ وفاقی وزیر ریلوے نے بتایا کہ سرکلر ریلوے کیلئے تجاوزات کو گرانا ہے لوگ اپنا بندوبست کرلیں، ریلوے کی تجاوزات سے متعلق کل نقشہ دے دیاجائےگا
سندھ حکومت کے ساتھ مل کر نشاندہی کی جارہی ہے ، کیونکہ کے سی آر پر ہماری طرف سے کام شروع ہے منصوبے پر ساڑے دس ارب روپے خرچ کرنے جارہے ہیں
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.