۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی ملزم عابد علی کا ساتھی ملزم وقار الحسن ماڈل ٹاؤن میں واقع سی آئی اے تھانے میں خود پیش ہوا اور اس نے اپنے ابتدائی بیان میں جرم سے انکار کر دیاہے ۔تاہم سی آئی اے پولیس کی وقار الحسن سے تفتیش جاری ہے جبکہ مرکزی ملزم تاحال مفرور ہے
وقار الحسن کے اہل خانہ نے خود تھانے پیش کروایا ہے۔ وقار الحسن نے پولیس کو بتایا کہ ملزم عابد کے ساتھ دیگر مقدمات میں شریک ملزم رہا ہوں، لیکن موٹر وے زیادتی کیس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔۔پولیس کا دعوی ٰ ہے کہ وقار الحسن نے مرکزی ملزم عابد علی کے ساتھ مل کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا

Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.