دکھنے میں بی ایم ڈبلیو لگتی ہے۔۔۔ ہوندا سٹی کی نئی شاندار گاڑی کی قیمت کتنی ہوگی اور اس میں کیا مختلف ہوگا؟ جانیں
ہونڈا سٹی پاکستان میں سب سے زیادہ خریدی جانے والی گاڑی ہے، اس کے فیچرز صارفین کو ہمیشہ ہی بہت متاثر کرتے ہیں جبکہ اب ہونڈا ایک نیا ماڈل متعارف کروانے جا رہی ہے۔
ہونڈا سٹی کے نئے ماڈل کی گاڑی پاکستان میں 2021 میں متعارف کروائی جائے گی جبکہ یہ ہوندا سٹی کی سیونتھ جنریشن ہوگی۔ اس گاڑی کی رونمائی تھائی لینڈ میں 2019 کے آخر میں ہوئی تھی، جبکہ بھارت میں اس گاڑی کو 2020 کے اپریل میں متعارف کروایا جانا تھا لیکن عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث یہ گاڑی مارکیٹ میں نہ آسکی تاہم توقع کی جا رہی ہے کہ انڈونیشیا میں اس کا لانچ رواں سال ہوجائے گا۔
تھائی لینڈ میں متعارف کروائی جانے والی ہونڈا سٹی کی خصوصیات، پاکستان میں متعارف کروائی جانے والی گاڑی سے کافی حد تک مختلف ہوتی ہیں کیونکہ پاکستان میں آنے والی سٹی کم فیچرز اور زیادہ حفاظتی سازوسامان کے ساتھ متعارف کروائی جاتی ہے۔
امید کی جارہی ہے کہ پاکستان میں ہونڈا سٹی کا یہ نیا ماڈل 2021 کے آخر میں دیکھا جا سکے گا۔
اب بتاتے ہیں کہ نئی ہونڈا سٹی میں آپ کو کون کون سی خصوصیات ملیں گی؟
٭ساتویں جنریشن کی سٹی پانچویں جنریشن سے کافی مختلف ہے۔ دکھنے میں یہ اس سے بڑی اور چوڑی ہے۔
٭اس گاڑی میں آپ کو پروجیکٹر ہیڈ لیمپس ملیں گے جبکہ گاڑی میں ایل ای ڈی لائٹس اور جے شیپ میں ڈی آر ایل (دن کے وقت جلائی جانے والی لائٹس) کی سہولت بھی موجود ہوگی۔
٭گاڑی کی خوبصورتی باآسانی دیکھی جاسکتی ہے، پوری گاڑی کے گرد شارپ اور گہری لائنیں موجود ہیں جو کہ اسے ماڈرن اور اسپورٹس کی گاڑی کی طرح دکھاتی ہیں۔
٭گاڑی میں 15 انچ کے الائے ٹائر بھی موجود ہیں جو کہ بہترین قسم کے ٹائر ہوتے ہیں۔
٭گاڑی کا پچھلا حصہ دیکھیں تو ایسا لگتا ہے جیسے یہ بی ایم ڈبلیو سے متاثر ہوکر بنایا گیا ہے۔ پچھلے حصے کی لائٹس ایل ای ڈی ہیں جبکہ گاڑی کے بمپر کو بھی نے سرے سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
٭گاڑی کی اندر کی بناوٹ کے حوالے سے بات کی جائے تو اس میں اب پیچھے بیٹھنے والوں کے لیے زیادہ جگہ موجود ہوگی۔ لیگ روم یعنی پاؤں رکھنے کی بھی زیادہ جگہ موجود ہوگی۔
٭گاڑی میں 8 انچ کا آڈیو ڈسپلے موجود ہے۔ گاڑی میں اینٹی لاک بریکنگ سسٹم، الیکٹرانک بریک ڈسٹریبیوشن، بریک اسسٹ، وہیکل اسٹیبیلٹی بھی اس گاڑی کے نئے آنے والے تمام ویرینٹس میں ایک جیسا اور معیاری ہوگا
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.