پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں دولت کی ہوس ایک اور; حوا کی بیٹی کی جان لے گئی، کوٹ لکھپت میں شوہر نے بیوی کو تشدد کرکے قتل کردیا۔
نجی ٹی وی سماء کے مطابق کوٹ لکھپت میں ایک شخص; اپنی بیوی سے پلاٹ نام کرانے اور 25 لاکھ روپے; کی رقم دینے کا مطالبہ کر رہا تھا۔ خاتون نے انکار کیا تو ظالم شوہر نے اسے پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔
قتولہ کی شناخت 25 سالہ نیرس کے نام سے ہوئی ہے جو 3 بچوں کی ماں تھی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مقتولہ پر تشدد کی تصدیق ہوگئی ہے ۔ پولیس نے مقتولہ کے شوہر اور سسر; کو گرفتار کرلیا ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.