'''عامر خان کی جانب سے مستحق افراد کی امداد کا سلسلہ جاری، مزید کتنے مستحق گھرانوں کو راشن پہنچا دیا؟'''''
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر کی طرف سے کراچی کے قدیم علاقے لیاری کے 1,500 مستحق گھرانوں کیلئے راشن کی فراہم کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل باکسر عامر خان کی جانب سے پاکستان میں مستحقین کیلئے راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے , جبکہ ان کی طرف سے کراچی کے قدیم علاقے لیاری کے 1,500 مستحق گھرانوں کیلئے راشن کی فراہم کر دیا گیا، قومی باکسر نادر بلوچ کی مدد سے راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔
سابق عالمی چیمپین عامر خان کا کہنا ہے کہ لیاری باکسنگ کا گڑھ ہے، لیاری کے لوگ کھیلوں خاص طور پر باکسنگ سے بہت محبت کرتے ہیں, مستحقین کو راشن کی فراہمی میری لیاری سے محبت کا اظہار ہے . پاکستان میں12 ہزار راشن بیگ تقسیم کئے ہیں جس سے ,60 ہزار مستحق افراد مستفید ہوں گے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.