پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز نے عید میلاد النبی ﷺ کی خوشی میں حجاز مقدس جانے اور آنے والے مسافروں کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کردیا۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی آئی اے نے بتا یا کہ 12ربیع الاول تک جدہ اور مدینہ منورہ کے مسافروں کو کرایوں میں 12 فیصد رعایت دی جائےگی اور حجازمقدس کے مسافر 12 کلو اضافی سامان بھی لے جاسکیں گے۔پی آئی اے نے بتایا کہ خصوصی پیکج کا اطلاق مدینہ منورہ اور جدہ سے واپس آنے والے مسافروں پر بھی ہوگا۔.......................
وزیراعظم عمران خان نے معاشی کامیابیوں کی میڈیا کے ذریعے تشہیر نہ ہونے پر معاشی ٹیم سے اظہار ناراضگی کیا ہے۔ مشیر خزانہ اور معاشی ٹیم کو میڈیا اور ٹی وی ٹاک شوز میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت۔
نجی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نے مشیر; خزانہ اور معاشی ٹیم کو حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف پروپیگنڈا زائل کرنے کے لیے میڈیا پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق اجلاس ; میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا. حکومت کی معاشی میدان میں; حاصل کی گئی کامیابیوں کی میڈیا پر تشہیر نہ ہونے کے برابر ہے۔انہوں نے کہا کہ ; مخالفین کی جانب سے ٹی وی ٹاک شوز میں معیشت سے متعلق جھوٹے دعووں کے جواب میں حکومتی موقف نہیں آتا .; جس سے عوام میں حکومت کی معاشی پالیسیوں سے متعلق غلط فہمیاں پیدا ہوتی ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ منفی پروپیگنڈا کی روک تھام اور عوام کو حقیقی تصویر دکھانے کے لیے مشیر خزانہ حفیظ شیخ ; اور ان کی معاشی ٹیم میڈیا اور ٹی وی ٹاک شوز میں اپنی حاضری یقینی بنائیں۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.