گزشتہ ہفتے لاہور میں ایک فیشن شو میں شرکت کرنے والی ماڈل گرل فروہ علی کاظمی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
فروہ علی کاظمی نے انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، جو لوگ بھی ان کے یا ان کے شوہر علی کے ساتھ رابطے میں رہے ہیں انہیں خود کو قرنطینہ کرلینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ وہ تمام لوگ; جنہیں کھانسی، سر درد، جوڑوں کا درد ہے ، چاہے انہیں بخار نہ بھی ہو تب بھی انہیں اپنا ٹیسٹ کرانا ہے۔ ’ میں نے ; اس وجہ سے تاخیر کی کیونکہ میں نے اسے معمول کا زکام سمجھا ; لیکن یہ ایسا نہیں تھا بلکہ کورونا وائرس تھا۔‘
فروہ علی کاظمی نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ انہوں نے کسی کورونا پازیٹو کے ساتھ یا تو کھانا کھایا ہے یا اس کے ساتھ سگار شیئر کیا ہوگا۔ ’وہ لوگ جو مجھ سے پچھلے ہفتے کے دوران ملے ہیں اور ہم نے ایسی کوئی شیئرنگ نہیں کی تو آپ ٹھیک ہی ہوں گے۔‘
کورونا وائرس کے ساتھ فیشن شو میں ; شرکت کرنے پر فروہ علی کاظمی کو کڑی تنقید کا سامنا ہے۔ سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے; ہوئے انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے فیشن شو میں شرکت کی تھی; انہیں گزشتہ ہفتے صرف ایک ہی علامت یعنی کھانسی ہوئی تھی جو کورونا ٹیسٹ ; کرانے کیلئے کافی نہیں ہے، اس لیے اگر انہیں فیشن شو کے وقت بھی فلو ہ; وتا تو وہ اپنا ٹیسٹ ضرور کرائیں کیونکہ کام متعدد لوگوں کی زندگیاں داؤ پر لگانے سے زیادہ اہم نہیں ہے۔
فروہ کاظمی نے کہا کہ انہیں 3 سے 4 دن پہلے تک کورونا کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی تھی، وہ اس معاملے; میں اپنی ذمہ داری سے بخوبی آگاہ ہیں. کیونکہ انہوں نے پہلی لہر کے دوران اپنے گھر میں 2 کیسز بھگتائے ہیں۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.