''کئی پولیس افسران سےبات ہوئی،سب کا کہنا ہے کہ ۔۔۔،، سابق آئی جی پولیس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی..................
سابق آئی جی ذوالفقار چیمہ نے کہا ہے کہ کئی پولیس افسران سےبات ہوئی، سب کےسب بددل ہیں۔نجی نیوز چینل جیو کے مطابق انہوں نے کہا کہ , سندھ سمیت پورےملک کےپولیس افسران بددل ہوئےہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس ملک کاقابل احترام ادارہ ہے،پولیس افسران واہلکاروں نے; ملک کیلئے قربانیاں دی ہیں ۔واضح رہے کہ کیپٹن صفدر پر مقدمے کے معاملے پر آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے بعد سندھ پولیس کے ; متعدد افسران نے; بغاوت کا اعلان کر دیاہے۔ڈی آئی جی ایسٹ ، ڈی آئی جی لاڑکانہ نے بھی چھٹی پر جانے کا فیصلہ کر لیا۔ان کے علاوہ سندھ پولیس کے 7ایس ایس پیز نے بھی ; چھٹی کی درخواست دے دی ہےاورافسران کی جانب سے چھٹی کی; درخواستیں آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔خیال رہے کہ کیپٹن (ر)صفدر پر مقدمہ کے معاملے پر پولیس افسران کافی دباﺅ کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے اعلیٰ افسران کی جانب سے چھٹیوں کی درخواستیں دی گئی ہیں۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.