افغان حکومت کی حمایتی خاتون کمانڈر کفتر نے طالبان کے ساتھ شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پرٹویٹ کرتے ہوئے معروف خاتون کمانڈر کفتر کی شمولیت کی تصدیق کرتے ہوئے خاتون کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔ذبیح اللہ مجاہد نے مزید لکھا کہ; بغلان کے نھرین ضلع میں کمانڈر کفتر کے مسلح ساتھی بھی طالبان کے ساتھ شامل ہوئے ہیں ۔دوسری طرف بغلان صوبے کے حکام نے کمانڈر کفتر کی ; افغان طالبان کے ساتھ شمولیت کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق عائشہ اپنے علاقے میں کمانڈر کفتر کے نام سے مشہور ہیں،اُنہوں نے تقریبا دو دہائیوں سے طالبان کے; خلاف لڑائی کی ہے۔ کمانڈر کفتر نے روس کے خلاف جہاد میں بھی حصہ لیا تھا; اور مجاہدین کی ایک بڑی تعداد ان کے ماتحت تھی۔کمانڈر کفتر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ, وہ افغانستان کی واحد خاتون وار لارڈ ہیں۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.