صدر طیب اردگان نے بتایا کہ بحیرہ اسود میں 85 ارب کیوبک میٹرز کے قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں ، ; یہ ان 320 ارب کیوبک میٹرز کے علاوہ ہیں جو کچھ ماہ پہلے دریافت ہوئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ , بحیرہ اسود سے ملنے والے قدرتی گیس کے ذخائر 2023 تک عوام کے استعمال کیلئے دستیاب ہوں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اگست میں ترکی کو ; بحیرہ ; اسود میں 320 ارب کیوبک میٹرز قدرتی گیس کے ذخائر ملے تھے۔ صدر اردگان نے اعلان کیا ہے کہ ,ترکی سمندر میں تحقیق کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
ترکی کے ہر سال 35 سے 50 ارب ڈالر تیل; و گیس امپورٹ کرنے پر خرچ ہوجاتے ہیں، لیکن گیس کے ذخائر کی دریافت ; کے بعد ترکی توانائی کے شعبے میں نہ صرف خود مختار ہوجائے گا; بلکہ اس سے زر مبادلہ بھی کما سکے گا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.