لاہور” has موٹر وےعصمت دری کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی نے دورانِ تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔
لاہور “سانحہ لاہور موٹروے کے گرفتارملزم عابد علی ملہی نے کچھ حیران کن انکشافات کیے ہیں۔ ملزم کا کہناتھا کہ انھوںنے خاتون کی عزت لوٹنے کے بعد جنگل کا رخ کیا اور وہاں جا کر دو تین ٹریکٹرٹرالیوں کو بھی لوٹا
عابد ملہی نے سی آئی اے لاہور میں تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ ایک مہینہ پبلک ٹرانسپورٹ میں مختلف شہروں میں بھی پھرتا رہا۔ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم عابد ملہی نے کہا میں، شفقت اور بالا مستری 9 ستمبر کو اردات کے ارادے سے کورول گاؤں سے نکلے
بالا مست
راستے سے واپس چلا گیا جب کہ میں اور شفقت کورول جنگل کی طرف چلے گئے جہاں ہم نے دو تین ٹریکٹر ٹرالی والوں کو لوٹا۔ مرکزی ملزم عابد نے دوران تفتیش مزید بتایا کہ موٹر وے پرگاڑی کے انڈیکیٹر جل رہے تھے، وہاں پہنچے تو خاتون کو دیکھ کر گاڑی سے نکلنے کا کہا
جب کہ خاتون کے انکار پر گاڑی کا شیشہ توڑا اور اسے زبردستی باہر نکالا۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ خاتون سے گھڑی زیورات اور رقم لوٹنے کے بعد اسے موٹروے سے نیچے جانے کو کہا اور جب اس نے انکار کیا تو اس کے بچوں کو نیچے لے گئے،
خاتون بچوں کو بچانے آئی تو اسے عصمت دری کا نشانہ بنایا۔مرکزی ملزم عابد نے انکشاف کیا کہ واقعے کےکچھ دیر بعد ڈولفن اہلکاروں نے آکر فائرنگ کی تو ہم فرار ہوگئے اور میں ننکانہ جب کہ شفقت دیپالپور چلا گیا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.