بنگلا دیش میں آٹھ سال قبل 15 سالہ لڑکی کو اجتماعی ; زیادتی کا نشانہ بنانے کے جرم میں 5 افراد کو سزائے ; موت سنا دی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش میں طویل احتجاجی مظاہروں کے بعد عوامی مطالبے پر حکومت نے جنسی زیادتی کے ملزمان کے لیے ; تین روز قبل ہی پھانسی کی سزا کا قانون منظور کیا تھا جس کے بعد تلنگیال کی خصوصی عدالت نے 15 سالہ لڑکی کیساتھ اجتماعی زیادتی کے جرم میں ساگر چندرا شیل، گوپی چندرا شیل، راجون چندرا، سنجیت چندرا اور مونی رشی ; کو سزائے موت سناتے ہوئے ایک لاکھ ٹکا فی کس جرمانہ عائد کردیا۔متاثرہ لڑکی کو 2012 میں اس کا دوست ساگر چندرا تفریح کے بہانے ندی کنارے لے کر گیا جہاں اس نے چھپ کر شادی کرنے کے لیے دباؤ ڈالا اور انکار پر اپنے دو دوستوں کے; ساتھ مل کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس مکروہ عمل کے لیے دیگر دو افراد نے تینوں دوستوں کی مدد کی تھی۔ ڈی این اے ٹیسٹ، لڑکی کے بیان اور ملزمان کی جانب سے جرم قبول کرنے پر خصوصی عدالت نے آج فیصلہ سنا دیا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.