Skip to main content

یورپ میں مقیم پاکستانیوں کیلئے سستے سفر کا راستہ کھل گیا


 استنبول: یورپ میں مقیم پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، ان کیلئے پاکستان کے سستے سفر کا راستہ کھل گیا ہے، ایک ائر لائن جو سستی بھی ہے، انہیں سفری سہولت فراہم کرنے کیلئے میدان میں آگئی ہے، جس سے  فضائی کمپنیوں میں مقابلہ بڑھے گا، اور دوسری ائر لائنز کو بھی کرائے کم کرنے پڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرونا کی صورتحال قابو میں آنے اور سیکورٹی بہتر ہونے کے بعد ترکی کی نجی ائر لائن ’’پیگاسس‘‘ نے پاکستان کے لئے پروازیں چلانے کا اعلان کردیا ہے

 ائرلائن نے پہلے مرحلے میں استبول اور کراچی کے درمیان 25 ستمبر سے پروازیں شروع کردی ہیں، استنبول سے یورپی ممالک کے لئے کنکٹڈ فلائٹس فراہم کی جائیں گی، کراچی سے ہر پیر، بدھ اور جمعہ کو رات 8 بج کر 35 منٹ پر پروازروانہ ہوا کرے گی، 

جبکہ استنبول سے پیر، منگل اور جمعرات کو کراچی کے لئے پرواز ہوگی۔

ترکی کی نجی ائر لائن ’’پیگاسس‘‘ کراچی سے براستہ استبول جن یورپی شہروں کے لئے مسافر اٹھائے گی، ان میں اٹلی میں میلان اور روم، اسپین میں بارسلونا اور میڈرڈ، فرانس میں پیرس سمیت دیگر شہروں، جرمنی میں فرینکفرٹ، برلن، کولون، برطانیہ میں لندن اور مانچسٹر، سوئٹزرلینڈ میں جنیوا اور زیورخ،  ڈنمارک میں کوپن ہیگن،  ہالینڈ میں ایمسٹرڈیم، ہیمبرگ، سویڈن میں اسٹاک ہوم، آسٹریا میں ویانا، جبکہ دیگر یورپی شہروں میں پراگ، مارسیلی، ڈیسلڈورف، برسلز، بخارسٹ شامل ہیں جبکہ روس کے  دارالحکومت ماسکو کے لئے کراچی سے براستہ استنبول سفر کی سہولت فراہم کی جائے 

ائر لائن نے کراچی استبول کا  دو طرفہ کرایہ کم ازکم 40 ہزار پاکستانی روپے سے شروع کیا ہے، اور اٹلی کیلئے دو طرفہ کرایہ 60 ہزار ہوگا، اسی طرح دیگر یورپی ممالک کیلئے کنکٹڈ یورپی فلائٹس کے کرائے بھی کم ہوں گے، دوسری طرف نئی ائرلائن میدان میں آنے سے  یورپی ممالک کے لئے پاکستان سے کنکٹڈ فلائٹس فراہم کرنے والی دیگرائرلائنز کے لئے مسابقت کی فضا پیدا ہوگی اور ان کے کرائے بھی کم ہونے کی توقع ہے۔ گی۔

Comments

Popular posts from this blog

خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں، برہنہ کرکے نوجوان پر تشدد، سوشل میڈیا پر ہنگامہ ....

پشاور  (ڈیلی پاکستان آن لائن)  خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں۔پشاور میں پولیس اہلکاروں نے تھانے,  میں  برہنہ کرکے عامر تہکال نامی نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میٰں پولیس نے نوجوان کو برہنہ کرکے شدید تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ سوشل میڈٰیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح پولیس اہلکار اس نوجوان کو برہنہ کرکے   گھسیٹتے ہوئے لے جارہے ہیں ۔  بتایا جاتا ہے کہ اس نوجوا ن   نے پولیس اہلکاروں سے نازیبا گفتگو کی تھی.  جس پر اسے برہنہ کرکے تذلیل کا نشانہ;  بنایا گیا 𝐻𝒶𝓂𝓏𝒶 𝒦𝒽𝒶𝓃 @HamxaTweets Suspension Is Not @ KP_Police1 Take Serious Action We Will Not Accept This SHOWBAAZI # JusticeForAmir 2 10:33 AM - 24 جون، 2020 Twitter Ads info and privacy واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے انتہائی برہمی کااظہارکیا ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے مطالبہ کیا ہے ;, کہ واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو سخت سزا دی جائے۔ Reham Khan ✔ @RehamKhan...

اسٹیٹ بینک نے روزگاراسکیم میں تین ماہ کی توسیع کردی

اسٹیٹ بینک نے ملازمین کی مدد کے لیے روزگار اسکیم میں مزید تین ماہ کی توسیع کرتے ہوئے اس کا دائرہ کار بڑھا دیا۔ کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد اسیٹٹ بینک نے کاروباری اداروں اور گھرانوں کو معاشی امداد فراہم کرنے اور معاشی اثرات کا مقابلہ کرنے کی خاطر روزگار اور سرمایہ کاری کی معاونت کے لیے کئی ری فنانس اسکیمیں متعارف کرائیں۔ روزگار اسکیم کے تحت کاروباری اداروں کو اجرتوں اور تنخواہوں کے اخراجات کے لیے رعایتی قرضے فراہم کیے جاتے ہیں بشرطیکہ وہ قرضے کی مدت کے دوران اپنے ملازمین کو برطرف نہ کرنے کا وعدہ کریں۔ اسٹیٹ بینک نے اس اسکیم میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی ہے اور اب یہ ستمبر 2020ء تک کے لیے ہوگی۔ اب کاروباری ادارے اجرتوں اور تنخواہوں کے لیے زیادہ سے زیادہ چھ ماہ کی مدت کے لیے، جو اپریل 2020ء سے ستمبر 2020ء تک ہوگی، فنانسنگ حاصل کرسکیں گے۔ عملاً اس کا مطلب یہ ہے کہ کاروباری ادارے نہ صرف جولائی سے ستمبر 2020ء تک تین ماہ کی مدت کے لیے اجرتوں اور تنخواہوں کی فنڈنگ کی خاطر قرضے لے سکیں گے بلکہ اپریل تا جون 2020ء کے دوران ادا کی گئی اجرتوں اور تنخواہوں کی رقم واپس بھی لے سکیں...

اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن) ا  سلام آباد ہائیکورٹ  کی خاتون جج لبنیٰ سلیم پرویز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کے سیکرٹری کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے بھی اپنا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا  ۔   ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ہے , اور انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس  نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے سیکرٹریز اور چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریڈر کورونا میں مبتلا ہیں  ۔       اسسٹنٹ رجسٹرار سول برانچ حاجی شاہد بھی   کورونا کا شکارہیں,  اور  عدالت عالیہ کے افسران سمیت 15 ملازمین کورونا وائرس ;میں مبتلا ہیں۔