پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے سپرد کردیا اور مقتول کے بھائی ضیاءالدین خٹک کی مدعیت میں پروفیسر; سعد فاروق اور اس کے ساتھ مبصر کے خلاف 302 سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔ مقتول پروفیسر نعیم خٹک کے بھائی ضیاالدین خٹک نے تھانہ بھانہ ماڑی میں پولیس کو بیان دیا کہ وہ اپنے بھائی سے پیسے لینے کیلئے ; ان کے کالج گیا ۔ وہاں سے ہم دونوں ساتھ نکلے۔ پروفیسر نعیم خٹک اپنی کار میں آگے. جبکہ بھائی ضیا الدین پیچھے اپنی موٹرسائیکل پر جارہے تھے۔
راستے میں پروفیسر سعاد خان اور اس کا ساتھی کار کے; سامنے آئے; اور دونوں نے پستول نکال کر سیدھا فائرنگ کردی۔ جس کے باعث وہ موقع پر دم توڑگیا۔ ضیاءالدین خٹک کے مطابق پروفیسر سعد خان اور پروفیسر نعیم خان کے درمیان ایک دن پہلے مذہبی معاملات پر اختلاف ہوا تھا۔ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے. مگر تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.