گزشتہ دنوں بھی ترکش صدر طیب اردوان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ آرمینیا کو نگورنو کاراباخ کا علاقہ چھوڑنا ہوگا۔
آذربائیجان نے آرمینیا سے جنگ میں بیشتر علاقوں سے قبضہ چھڑا کر دفاعی پوزیشن مستحکم کرلی ہے
جنگ کے دوران آرمینیائی فوج کا بھاری جانی نقصان ہوا ہے اور اسے کئی علاقوں سے پسپائی اختیار کرنی پڑی ہے
اب آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے آرمینیا سے جنگ میں اپنا پلڑا بھاری ہونے کی اہم وجہ خود ہی ظاہر کردی ہے
ترک ٹی وی کو انٹرویو میں الہام علیوف نے بتایا کہ آذربائیجان کی فوج کی پیش قدمی تیزی سے جاری ہے اور ساتھ ہی کئی علاقوں سے قبضہ چھڑا لیا گیا ہے
انہوں نے کہا کہ ترکی کی جانب سے دیے گئے جدید ترین مسلح ڈرونز نے ہماری بڑی مدد کی ہے اور اس سے دشمن کو شدید جانی نقصان پہنچا اور ہمارا نقصان کم ہوا ہے
آذربائیجان کے صدر کا کہنا تھا کہ ترکی کی عالمی برادری میں مضبوط پوزیشن ہے، انہیں مذاکرات میں شمولیت اختیار کرنی چاہئے
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.