اسلام آبا^• وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق بھی ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف نکلے
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں الیکٹرک شیئرنگ بائیک کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وزیر آئی ٹی امین الحق نے کہا کہ وزارت آئی ٹی ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف ہے،پابندی کے بعد ٹک ٹاک
انتظامیہ کو کچھ گائیڈ لائنز دی ہے،انتظامیہ سے بات چیت جاری ہے،مکینزم طے ہونے کے بعد ٹک ٹاک سے پابندی اٹھالی جائے گی
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر آئی ٹی امین الحق نے کہا کہ ہرروز نئی ٹیکنالوجی اورنئی ایجادات ہورہی ہیں
الیکٹرک شیئرنگ بائیک پاکستان میں گیم چینجرثابت ہوگا،الیکٹرک شیئرنگ منصوبےسے پاکستان میں سرمایہ کاری بھی آئےگی۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا
کہ الیکٹرک شیئرنگ بائیک ماحول دوست ہوں گے، منصوبے کے بعد خواتین خودالیکٹرک بائیک چلائیں گی، جس سےوومن ایمپاورمنٹ ہوگی۔خیال رہے کہ پاکستانی حکام نے مختصر دورانیے کی ویڈیوز کی ایپ ٹک ٹاک پر’غیر اخلاقی مواد کی شکایات موصول ہونے کے باعث پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا
پاکستان میں مواصلات کے ریگولیٹری ادارے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے اس بارے میں باضابطہ طور پر اعلامیہ جاری کیا گیا تھا
ادارے نے اپنی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ‘معاشرے کے مختلف طبقات’ کی جانب سے اس ایپ پر موجود مواد کے خلاف شکایات کی گئی تھیں۔ٹک ٹاک کی جانب سے اس پابندی پر فوری طور پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا
پی ٹی اے کے مطابق ادارے کی جانب سے ٹک ٹاک پر شائع کیے جانے والے مواد اور اس حوالے سے شکایات کی نوعیت کو مدِنظر رکھتے ہوئے ایپلیکیشن کو حتمی نوٹس جاری کیا گیا تھا
۔ادارے نے مؤقف اپنایا کہ اس نے ٹک ٹاک کو جواب دینے اور ‘غیر قانونی آن لائن مواد’ کو متحرک انداز میں روکنے کے لیے ‘ایک مؤثر طریقہ کار’ وضع کرنے کی خاطر کافی وقت دیا تھا، تاہم یہ ایپ ان ہدایات پر پوری طرح عملدرآمد نہیں کر سکی۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.