16اکتوبرسے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی ; کمی کاامکان ہے ۔ پٹرولیم مصنوعات پرپٹرولیم لیوی کم کرکے قیمتیں کم کی جا سکتی ہیں۔
نجی چینل جیو نیوز کے مطابق 16اکتوبر ; سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر پٹرولیم لیوی کم کر کے قیمتیں کم کیے جانے کا امکان ہے ۔ حکومت پاکستان فی لیٹر ڈیزل پر 30روپے پٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے،; پٹرول پرفی لیٹر 27; روپے32پیسے لیوی عائدہے، ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل پر فی لیٹر 11روپے 43پیسے پٹرولیم لیوی عائد ہے۔ اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات; کی قیمتوں کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی گئی ہے۔
خیال رہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاحتمی فیصلہ; وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاور ت سے کرے گی۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.