اسلام آباد”لاہور سیالکوٹ موٹروے کیس میں گرفتار مرکزی ملزم عابد ملہی کو متاثرہ خاتون نے شناخت کرلیا
جیل ذرائع کے مطابق موٹروے کیس کے مرکزی ملزم عابدکی شناخت پریڈ مکمل ہوگئی ہے اور متاثرہ خاتون نے اسے شناخت کرلیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ خاتون کو سخت سیکیورٹی میں کیمپ جیل لایا گیا جہاں اس نے ملزم عابد کو شناخت کیا۔عابد ملہی14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر ہے
اور اسے لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں 2 نومبر کو ہونے والی سماعت پر عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ملزم کا دوسرا ساتھی شفقت بھی 28 اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ پر ہے
متاثرہ خاتون شفقت کو پہلے ہی جیل میں شناخت کر چکی ہے اور اسے کل عدالت میں پیش کیا جائے گا
قبل ازیں لاہور سیالکوٹ موٹر وے کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت پیش نہ کیا جا سکا ،عدالت نے ملزم کی شاخت پریڈ کیلئے مزید مہلت دیدی
۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں لاہور سیالکوٹ موٹر وے کیس کے مقدمے کی سماعت ہوئی تاہم مرکزی ملزم عابد ملہی کو پیش نہ کیا گیا
۔دوران سماعت جیل نے حکام نے موقف اپنایا کہ ابھی تک ملزم عابد ملہی کی شاخت پریڈ نہیں ہوسکی
اور27اکتوبر کو ہی شاخت پریڈ ہونی ہے اس لئے استدعا ہے کہ مہلت دی جائے ۔عدالت نے استدعا منظور کر تےہوئے
ملزم عابد ملہی کو دو نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ واقعہ کے دوسرے ملزم شفقت کا آج بدھ کے روز جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت کے رو برو پیش کیا جائے گا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.