وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 9094 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے. ; جس کے نتیجے میں 304 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ آج کورونا وبا سے مزید 4 مریض انتقال کرگئے،; صوبے ; میں انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد2535ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں اب تک کورونا کے 1435330 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جبکہ صوبے میں اب تک 139195 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، آج مزید 282 مریض صحتیاب ہو کر گھر وں کو روانہ ہوچکے ہیں. جبکہ اب تک 132113 مریض اس وبا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ , اس وقت 4477 ; مریض زیر علاج ہیں جن میں , 4203مریض گھروں میں ، 6 آئسولیشن سینٹرز اور 268مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ 189 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے.; اور ان میں سے 21مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کے 304 نئے کورونا کیسز میں سے198 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے، جن میں ضلع شرقی 68،ضلع جنوبی65 اور ضلع کورنگی 23،ضلع وسطی 22، ضلع ملیر 16 اور ضلع غربی سے4 نئے; کیسز سامنے آئے ہیں،اسی طرح گھوٹکی18، حیدرآباد17، جامشورو10، میرپورخا; ص8، مٹیاری6، شہید بینظیرآباد5، بدین 3، دادو، نوشہروفیروزاور; ٹنڈوالہیار22،ٹھٹھہ اور عمرکوٹ سے 11 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.