سعودی عرب میں اب تک کی سب سے; بڑی کرپشن پکڑی گئی، حکام نے 600 ملین ریال کے گھپلوں میں ملوث 22 افراد کو ;گرفتار کرلیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں انسداد بد عنوانی کے محکمے نے مملکت کا سب سے بڑا کرپشن سکینڈل بریک کردیا۔ اس کیس میں ریاض کی میونسپلٹی کے 13 سرکاری ملازمین، 4 کاروباری شخصیات; اور کنٹریکٹنگ کمپنی کے 5 اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
کرپشن سکینڈل کی تحقیقات کے دوران انسداد بدعنوانی حکام نے ; ملزمان کے گھروں سے 193 ملین ریال سے; زائد کیش برآمد کرلیا ہے۔ یہ نقدی گھروں کی چھتوں، مسجد کے سروس روم، واٹر ٹینک اور; زیر زمین چھپائی گئی تھی۔
حکام نے ان کرپٹ ملازمین کی 142 ملین ریال سے زائد کی جائیدادیں، اور بینک اکاؤنٹس میں موجود 150 ملین ریال بھی ضبط کرلیے ہیں۔ علاوہ ازیں ملزمان نے گروسری، پری پیڈ کارڈز، فیول کارڈ اور; دیگر صورتوں میں; ڈھائی ملین ریال کی کرپشن کی۔
تفتیش کے دوران ایک ملزم کے بارے میں پتہ چلا کہ, اس نے وزارت خزانہ میں اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے; 110 ; ملین ریال سے زائد کی کرپشن کی۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.