پولیس نے عابد ملہی کو گرفتارنہیں کیا اور کس شخص کی گاڑی میں اسے تھانے لایا گیا ؟ نجی ٹی وی نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا ...........
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ, موٹروے کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو چھاپے کے دوران گرفتارنہیں کیا گیا ; بلکہ اس نے خود گرفتاری دی ہے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق عابد ملہی کے پکڑے جانے کے حوالے سے کہانی میں نیا موڑ آ گیاہے ، ملزم عابد ملہی کے والد نے خدشات کے پیش نظر مانگا منڈی کے ایک معزز شخص سے عابد کو پولیس کے سامنے پیش کرنے کی درخواست کی جس پر علاقہ معزز کی ہی گاڑی میں ; عابد کو سی آئی اے ماڈل ٹاﺅن تھانے منتقل کیا گیا ۔
نجی ٹی وی کا کہناتھا کہ پولیس نے اپنے سینئر ز کو مکمل سٹوری یہی بیان کی ہے کہ اسے چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا ہے ;, جبکہ عابد کی گرفتاری خود پیش کی گئی ہے ، اس کے والد نے ہی پولیس کو بتایا اور کہا کہ , عابد کو آ کر لے جائیں اس میں گارنٹی مانگا منڈی کی اہم شخصیت کو بنایا گیا ۔
دوسری جانب یہ خبر بھی قابل ذکر ہے کہ عابد ملہی کو پولیس نے عدالت میں پیش کر دیاہے جہاں اس کے ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی ، ملزم عابد ملہی کو چہرے پر کالا کپڑا ڈال کر عدالت لایا گیا تاہم دوسری جانب ; ملزم شفقت کا عدالت نے 28 اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے, پولیس کے حوالے کر دیاہے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ملزم عابد کو پولیس نے ایک چھاپے کے دوران مانگامنڈی سے گرفتار کیاہے, تاہم اب نجی; ٹی وی دنیا نیوز نے حیران کن دعویٰ کر دیاہے کہ اس نے خود گرفتار ی دی ہے ۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.