Skip to main content

لاہور سیالکوٹ موٹروے کیس کا مرکزی ملزم عابدعلی چنیوٹ میں ڈیرے پر ایک ماہ تک چارا ڈالتا رہا ، جب نوکری چھوڑی تو مالک نے اسے کتنے ہزار روپے دیے ، اسے پولیس نے پکڑا یا خود گرفتاری دی ؟ سراغ لگا لیا گیا


 لاہور “ لاہور سیالکوٹ موٹروےکیس کا مرکزی ملزم عابد علی ملہی ایک ماہ چنیوٹ میں جانوروں کو چارا ڈالتا رہا،جبکہ اس کی گرفتاری پر بھی سوال کھڑا ہوگیا کہ اسے پولیس نے پکڑا یا اس نے خود گرفتاری دی، ملزم عابد ملہی روپوشی کے دوران کہاں

چھپا رہا ؟سراغ لگا لیا۔ روزنامہ دنیا کے مطابق ملزم ایک ماہ تک چنیوٹ کے ایک ڈیرے پر رہا جہاں جانوروں کو چارا ڈالنے کے عوض ڈیرے کا مالک دو وقت کا کھانادیتا تھا

، جب وہ کام چھوڑ نے لگا تو مالک نے اسے 5ہزار روپے دئیے ، ٹی وی اور انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے وہاں کے لوگ ملزم کو پہچان نہیں سکے ،باقی وقت ملزم لاہور قصور اور ننکانہ میں چھپا رہا جہاں اس نے ایک ایک روز سے زیادہ قیام نہیں کیا

ذرائع کے مطابق ملزم کی بیوی اور دیگر رشتہ داروں کو پولیس آج رہا کر دے گی جنہیں پولیس نے مخبری کیلئے حراست میں رکھا ہوا تھا،ملزموں کے تیسرے ساتھی اقبال عرف بالا مستری کو عابد ملہی سے تفتیش کے بعد چھوڑنے یا نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا جائے گا 

 ملزم کو آج عدالت میں پیش کر کے 12روزہ ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی،دریں اثنا ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عابد ملہی جب فیصل آباد کے علاقہ تاندلیانوالہ سے فرار ہوا تو وہ سیدھا اپنے والد کی پاس مانگا منڈی پہنچا جہاں عابد کے والد نے علاقے کے ایک شخص خالد بٹ کو بیٹے کے بارے میں بتایا

 ،جن کے تعاون کے بعد ملزم عابد ملہی کو پولیس کے حوالے کیا گیا تاکہ پولیس کوئی بھی ماورائے عدالت اقدام نہ اٹھا سکے ۔

Comments

Popular posts from this blog

خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں، برہنہ کرکے نوجوان پر تشدد، سوشل میڈیا پر ہنگامہ ....

پشاور  (ڈیلی پاکستان آن لائن)  خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں۔پشاور میں پولیس اہلکاروں نے تھانے,  میں  برہنہ کرکے عامر تہکال نامی نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میٰں پولیس نے نوجوان کو برہنہ کرکے شدید تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ سوشل میڈٰیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح پولیس اہلکار اس نوجوان کو برہنہ کرکے   گھسیٹتے ہوئے لے جارہے ہیں ۔  بتایا جاتا ہے کہ اس نوجوا ن   نے پولیس اہلکاروں سے نازیبا گفتگو کی تھی.  جس پر اسے برہنہ کرکے تذلیل کا نشانہ;  بنایا گیا 𝐻𝒶𝓂𝓏𝒶 𝒦𝒽𝒶𝓃 @HamxaTweets Suspension Is Not @ KP_Police1 Take Serious Action We Will Not Accept This SHOWBAAZI # JusticeForAmir 2 10:33 AM - 24 جون، 2020 Twitter Ads info and privacy واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے انتہائی برہمی کااظہارکیا ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے مطالبہ کیا ہے ;, کہ واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو سخت سزا دی جائے۔ Reham Khan ✔ @RehamKhan...

اسٹیٹ بینک نے روزگاراسکیم میں تین ماہ کی توسیع کردی

اسٹیٹ بینک نے ملازمین کی مدد کے لیے روزگار اسکیم میں مزید تین ماہ کی توسیع کرتے ہوئے اس کا دائرہ کار بڑھا دیا۔ کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد اسیٹٹ بینک نے کاروباری اداروں اور گھرانوں کو معاشی امداد فراہم کرنے اور معاشی اثرات کا مقابلہ کرنے کی خاطر روزگار اور سرمایہ کاری کی معاونت کے لیے کئی ری فنانس اسکیمیں متعارف کرائیں۔ روزگار اسکیم کے تحت کاروباری اداروں کو اجرتوں اور تنخواہوں کے اخراجات کے لیے رعایتی قرضے فراہم کیے جاتے ہیں بشرطیکہ وہ قرضے کی مدت کے دوران اپنے ملازمین کو برطرف نہ کرنے کا وعدہ کریں۔ اسٹیٹ بینک نے اس اسکیم میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی ہے اور اب یہ ستمبر 2020ء تک کے لیے ہوگی۔ اب کاروباری ادارے اجرتوں اور تنخواہوں کے لیے زیادہ سے زیادہ چھ ماہ کی مدت کے لیے، جو اپریل 2020ء سے ستمبر 2020ء تک ہوگی، فنانسنگ حاصل کرسکیں گے۔ عملاً اس کا مطلب یہ ہے کہ کاروباری ادارے نہ صرف جولائی سے ستمبر 2020ء تک تین ماہ کی مدت کے لیے اجرتوں اور تنخواہوں کی فنڈنگ کی خاطر قرضے لے سکیں گے بلکہ اپریل تا جون 2020ء کے دوران ادا کی گئی اجرتوں اور تنخواہوں کی رقم واپس بھی لے سکیں...

اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن) ا  سلام آباد ہائیکورٹ  کی خاتون جج لبنیٰ سلیم پرویز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کے سیکرٹری کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے بھی اپنا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا  ۔   ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ہے , اور انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس  نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے سیکرٹریز اور چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریڈر کورونا میں مبتلا ہیں  ۔       اسسٹنٹ رجسٹرار سول برانچ حاجی شاہد بھی   کورونا کا شکارہیں,  اور  عدالت عالیہ کے افسران سمیت 15 ملازمین کورونا وائرس ;میں مبتلا ہیں۔