” نواز شریف کے اشتہاری ہونے کی تصویر لگاﺅ ،اس میں مشرف کی شکل نظر آئے گی “............................
سابق وزیراعظم کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ , نواز شریف کے اشتہاری ہونے کی تصویریں ; لگائیں لیکن لوگوں کو اس میں پرویز مشرف کی جھلک نظر آئے گی ۔مسلم لیگ ن ; کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے, انہوں نے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ, ہائی کورٹ سے یہ حکم آیاکہ , اشتہاری کو اشتہاری قرار دیا جائے ; اور اس کے اشتہاری پرچے جگہ جگہ لگائے جائیں۔آپ اشتہار لگائیں اور اس میں بے شک نواز شریف کا چہرہ ڈال دیں لیکن جب آپ غداری کا اور بھگوڑے ہونے کا اشتہارلگائیں گے, تو لوگوں کو اس میں پرویز مشرف کی شکل نظر آئے گی ،لوگ اس میں نواز شریف کو نہیں دیکھیں گے بلکہ اس میں پرویز مشرف کی جھلک نظر آئے گی جو آرٹیکل چھ کے مرتکب ہوئے ۔ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں نے پرویز مشرف کو سزا دی تو پاکستان میں پہلی مرتبہ اس عدالت کو ہی صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا،پرویز مشرف پاکستانی عوام او ر آئین کو مکے دکھاتے ہوئے نکل گئے ۔مریم نواز نے کہا کہ نیب کہتی ہے . ہم ڈھول بجا کر اعلان کریں گے کہ نواز شریف کو واپس لاﺅ، اگر ڈھول بجانے کا اتنا شوق ہے تو ضرور بجاو لیکن جب تم ڈھول بجاﺅ گے تو آواز ارشد ملک ; کی گواہی کی آئے گی ،جب ڈھول بجاو گے, تو آواز جسٹس شوکت عزیز کی گواہی کی آئے گی ،جب ڈھول بجاو گے تو عاصم سلیم باجوہ کے پیزے کے کاروبار کی آواز آئے گی ،آواز آئے گی کہ نیب کو کچھ خاص چہرے اور خاص کیس ہی ; کیوں نظر آتے ہیں ،سابق ڈی جی ایف آئی اے کی آواز آئے گی ۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.