ہنی مون سے واپس آتی ایک بھارتی دلہن گھر پہنچنے سے قبل ہی دولہے کو راستے میں چھوڑ کر یوں غائب ہوئی کہ ہر کوئی چکرا کر رہ گیا ہے۔
اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق نوجوان سرویش اور ان کی دلہن انیشا (نام تبدیل کئے گئے ہیں) سپائس جیٹ ائیرلائن کی پرواز سے دلی پہنچے تھے، جہاں سے انہیں لکھنو کے لئے روانہ ہونا تھا
سرویش کا کہنا ہے کہ وہ انتظار گاہ میں پہنچے تو ان کی دلہن نے پرس اور موبائل فون ان کے حوالے کیا اور ایک منٹ میں لوٹنے کا کہہ کر واش روم کی طرف چلی گئیں
وہ تقریباً نصف گھنٹے تک منتظر رہے لیکن دلہن نہ لوٹی۔ سرویش نے ایک خاتون کو اپنی اہلیہ کی تصویر دکھائی اور درخواست کی کہ وہ واش روم میں جاکر احوال معلوم کریں
اس خاتون نے کچھ دیر بعد آکر بتایا کہ لڑکی واش روم میں موجود نہیں تھی۔اس انکشاف پر دولہا انتہائی متفکر ہوا اور ہر طرف دلہن کی تلاش کی لیکن وہ کہیں نظر نہ آئی
بالآخر سکیورٹی کو مطلع کردیا گیا اور جب سکیورٹی اہلکار بھی پورے ائیرپورٹ میں دلہن کو تلاش نہ کرپائے تو دولہے کو ائیرپورٹ کے سی سی ٹی وی مانیٹرنگ روم لے گئے
جہاں پچھلے ایک گھنٹے کی ریکارڈنگ دیکھی گئی تو انتہائی حیران کن انکشاف سامنے آیا۔ریکارڈنگ میں دیکھا گیا
کہ 6:10 پر یہ جوڑا ٹرمینل میں داخل ہوا، 6:14 پر دلہن واش روم گئی اور 6:17 پر واش روم سے ایک برقعہ پوش خاتون نکلی اور وی آئی پی پارکنگ کی طرف چلی گئی،جہاں ایک شخص اس کا منتظر تھا
برقعہ پوش خاتون اس شخص کے ساتھ گاڑی میں بیٹھی اور نا معلوم منزل کی جانب روانہ ہوگئی۔ سرویش کا کہنا تھا کہ برقعہ پوش خاتون کی چال ڈھال سے وہ ان کی دلہن ہی محسوس ہوتی تھی۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.