تفصیلات کے مطابق سانحہ گجر پورہ کے بعد حکومت اور پولیس کی جانب سے کیے جانے والے بلند و بانگ دعووں کے باوجود خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعات کی شرح میں کمی نہ آ سکی
میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب میں ایک اور شادی شدہ خاتون اجتماعی عصمت دری کا نشانہ بن گئی بتایا گیا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ پنجاب کے شہر گوجرہ
میں پیش آیا۔ 2 مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر شوہر کے ہمراہ ٹوبہ ٹیک سنگھ جانے والی خاتون کی عزت تار تار کر ڈالی
گوجرہ کے نواحی علاقے میں 2 مسلح افراد شوہر کے ساتھ سفر کرنے والی خاتون کو زبردستی جنگل میں لے گئے
مسلح افراد نے شوہر اور خاتون دونوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، اور پھر خاتون کو اسلحے کے زور پر اجتماعی عصمت دری کا نشانہ بنا ڈالا
متاثرہ خاتون کے مطابق ملزمان نے اسلحے کے زور پر عصمت دری کا نشانہ بنایا اور وہیں چھوڑ کر فرار ہوگئے
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا
واضح رہے کہ موٹروے کیس کے بعد ملک بھر کی عوام میں شدید غم و غصے تھا
اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ قانون سازی کر کے جنسی عصمت دریکے مجرموں کو عبرت ناک سزائیں دی جائیں۔ کسی نے جنسی درندوں کو سرعام پھانسی تو کسی نے مجرموں کو نامرد کرنے کی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.