مقبوضہ کشمیر میں رہنے والے سکھوں نے بھی قابض بھارتی; فوج اور مودی کے خلاف علم بغاوت بلند کر دیا۔ سکھ رہنما بلدیوسنگھ نے کہا ہے کہ, کشمیر میں سکھوں کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے ، ہندوﺅں کو سکھوں پر ترجیح دی جاتی ہے۔
نجی چینل دنیا نیوز کے مطابق مقبوضہ کشمیر ; میں رہنے والے سکھوں کی جانب سے مودی سرکار کے خلاف سرینگر میں ایک; بہت بڑا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ مظاہرے میں شریک سکھ کمیونتی کا کہنا تھا کہ , ہم پر ظلم ہورہاہے، پریشانی سے زندگی گزاررہے ہیں، ہم کشمیر سے نکل جائیں گے۔ سکھ رہنما بلدیو ; سنگھ نے کہا کہ , ہمارے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے; ، ہر معاملے میں ہندوﺅں کو سکھوں پر ترجیح دی جاتی ہے۔ تین ہزار سکھوں; کے کوٹے میں بھی ہمیں نوکریاں نہیں دی جا رہیں،ہماری قربانیوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے .; علاقے رام باغ میں غاصب فوج نے دو مزید نوجوانوں کو سر چ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا تھا۔ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کر; کے گھر گھر تلاشی بھی لی۔کانگریس رہنما مانی شنکر نے کہا تھا کہ, کشمیری مودی کے 5 اگست کے اقدامات سے شدید ردعمل دے سکتے ہیں۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.