صوبہ سندھ سمیت شہرِ کراچی کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اِدارے کُھلتے ہی کورونا کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے نتیجے میں اسکولوں میں 380 کیسز منظرعام پر آئے ہیں۔ سندھ کے سرکاری و نجی اسکولز میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق ڈائریکٹوریٹ جنرل مانٹرنگ اینڈ ایولوایشن کی رپورٹ اَرسال کر دی گئی ہے
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے سرکاری و نجی اسکولوں میں 12 ستمبر سے تاحال 64 ہزار 8 سو 27 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 54 ہزار ایک سو 99 نتائج منفی آئے جبکہ 10 ہزار 2 سو 48 نتائج آنا باقی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ کراچی کے سرکاری و نجی اسکول سے 246 کورونا وائرس کے مثبت کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع کے سرکاری و نجی اسکول سے 134 کورونا وائرس کے مثبت کیسز سامنے آچکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 44 ہزار 9 سو 84 سرکاری و نجی اسکولز میں سے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 46 سرکاری اور ایک نجی اسکول کو بند کردیا گیا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سندھ کے 29 اضلاع میں 6 سو 95 سرکاری و نجی اسکولوں میں طلبہ ماسک کا استعمال ہی نہیں کر رہے جبکہ 3 سو 94 سرکاری و نجی اسکول میں اساتذہ ماسک کا استعمال ہی نہیں کر رہے
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سندھ کے 8 سو 57 سرکاری و نجی اسکولوں میں سماجی فاصلے کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے جبکہ ایک ہزار 39 سرکاری و نجی اسکول میں ہاتھ صاف کرنے اور سینیٹائزر کی سہولت ہی نہیں
ڈائریکٹوریٹ جنرل مانٹرنگ اینڈ ایولوایشن کی جانب سے جاری رپورٹ میں مزید کہا گیا
کہ سندھ کے 8 سو 7 سرکاری و نجی اسکول میں کلاس روم ڈس انفیکٹ ہی نہیں کئے جا رہے جبکہ ایک ہزار 2 سو اسکول میں صاف واش روم کی سہولت ہی مُیسر نہیں
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.