اسلام آباد”ملک بھر میں ایک بار پھر گرمی کی شدت کافی حد تک بڑھ چکی ہے جبکہ قبل ازیں ہونے والی بارشوں نے جو تباہی پھیلائی تھی اُس کا ازالہ تاحال نہیں ہو سکا ہے
اب محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر ہوش اُڑا دینے والی پیش گوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات نے
کراچی میں ایک بار پھر موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس سلسلے میں الرٹ جاری کر دیا ہے
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کی ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے مون سون کا نیا سسٹم مشرقی سندھ میں داخل ہوگیا ہے
اس سسٹم کی وجہ سے کراچی میں طوفانی بارش کا امکان ہے۔ کراچی سمیت سندھ کے دیگرعلاقوں میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پنگریو اور گردونواح کے علاقوں میں ایک ہفتے کے وقفے کے بعد دوبارہ گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی
جس کی وجہ سے سیلاب متاثرین کے مصائب میں اضافہ ہوگیا ہے پنگریو شہر اور ملحقہ قصبوں ودیہاتوں میں ہونے والی بارش کے باعث نشیبی علاقے جوکہ پہلے ہی زیرآب تھے
میں مزیدپانی جمع ہوگیا جس کی وجہ سے روڈ راستوں سے اپنے گھروں میں منتقل ہونے والے بارش متاثرین ایک بارپھرنقل مکانی کرنے پرمجبور ہوگئے ہیں گزشتہ ماہ کی چوبیس تاریخ سے شروع ہونے والی بارش ڈیڑھ ہفتے جاری رہی بارش اور سیم نالوں کے پانی کے باعث علاقے کے سیکڑوں دیہات تاحال زیرآب ہیں
ان بارشوں اورشگافوں کے سیلاب متاثرین اپنے گھربارچھوڑ کر روڈراستوں پر کھلے آسمان تلے مقیم تھے مگر ان متاثرین کو انتظامیہ کی جانب سے شامیانے اور راشن فراہم نہ کرنے کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے بعد یہ متاثرین اپنے زیرآب گھروں میں ہی منتقل ہونے پرمجبور ہو گئی تھے ۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.