نجی نیوز چینل جیوکے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز کی جانب سے مسودے کی تیاری کا آغاز کر دیا گیا ہے ، پولیس کے مطابق مال روڈ کو ; ریڈ زون قرار دیئے جانے کے باوجود مال روڈ پر احتجاج کرنے والے کم نہ ہوئے اس حوالے سے اب اینٹی رائٹ ایکٹ لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس میں اجازت کے بغیر احتجاج کرنے والوں کے خلاف شہر بھر میں کسی جگہ بھی کاروائی کی جا سکے گی ۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنے والوں کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے علاوہ بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے۔ پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ, پولیس نے نئے قانون کے نفاذ کے لئے تیاری شروع کردی ہے۔ جبکہ اینٹی رائیٹ ; ایکٹ کے نئے قانون کے تحت بلا اجازت احتجاج کرنے والوں کو بھاری جرمانے کئے جائیں گے۔ اینٹی رائیٹ ایکٹ منظوری کے لئے جلد ہی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
وزرائے تعلیم کا اجلاس، گرمیوں کی چھٹیاں محدود، کسی طالب علم کو بنا امتحان پرموٹ نہ کرنے کا فیصلہ..................
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت ; ہونے والے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں رواں سال کسی بھی;, طالب علم کو بنا امتحان پرموٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شفقت محمود کی زیر صدارت ہونے والے ; اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم کے علاوہ کشمیر اور گلگت ; بلتستان کے وزرائے تعلیم نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ رواں سال کسی بھی طالب علم کو بغیر امتحان کے پرموٹ نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس نے; اس بات پر اتفاق کیا کہ تمام کلاسز کے امتحانات ہر صورت منعقد کیے جائیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دسویں اور,; بارہویں کے امتحانات جون میں لیے جائیں گے۔ رزلٹ میں تاخیر پر جامعات پروویژنل سرٹیفکیٹ,; کی بنیاد پر داخلے دیں گی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ,; موسم گرما کی تعطیلات کم ہوں گی اور اس بارے میں فیصلہ صوبے کریں گے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.