ایک صارف نےجنت سے پاکستان کے حوالے سے پوچھا جس کے جواب میں انہوں نے لکھا کہ, وہ جلد ہی پاکستان چھوڑ دیں گی۔ پاکستان چھوڑنے; کی وجہ انہوں نے یہاں کے لوگوں کی ذہنیت قرار دیا۔
جنت مرزا نے سوال و جواب کے دوران ہی بتایا کہ انہیں سید نور کی فلم , جس میں انہوں نے بطور مرکزی کردار کام کیا ہے, اس فلم کی; ریلیز کا بے صبری سے انتظار ہے۔
جاپان میں مقیم پاکستانی ٹک ٹاکر نے بتایا کہ وہ نومبر میں وطن واپس آئیں گی۔
خیال رہے کہ جنت مرزا ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر ایک کروڑ فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار ہیں، پاکستان کے ; شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا نے ملک کی نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے; کا اعزاز بھی اپنے نام کر رکھا ہے۔
ٹک ٹاک اسٹار کا کہنا تھا کہ ’کبھی نہیں سوچا تھا کہ, میں شوق شوق میں یہاں پہنچ جاؤں گی، جب آپ کسی سے حسد نہیں کرتے; تو صلہ مل ہی جاتا ہے۔‘
حال ہی میں جنت مرزا نے بلال سعید کے گانے ’شاعر‘ کی ویڈیو میں محمد علی جوش کے ساتھ میوزک ویڈیو میں ڈیبیو کیا تھا۔
یہ خبریں بھی زیر گردش ہیں کہ معروف پاکستانی; فلم ساز سید نور ملک میں پنجابی فلم سنیما کی بحالی میں کردار ادا کرتے ہوئے; جلد ایک نئی فلم شائقین کے لیے پیش کریں گے جس کی ہیروئن کا کردار ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا ادا کریں گی۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.