موٹروے کیس، ملزم عابد ملہی کو کس قریبی رشتہ دار نے گرفتار کرایا؟ اس کے ساتھ کتنے لوگ حراست میں لیے گئے؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں .............
نجی ٹی وی 92 نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ موٹروے کیس کے مرکزی ملزم کی گرفتاری میں اس کے چچا خالد نے اہم کردار ادا کیا ہے،; ملزم کے ساتھ 2 اور لوگوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ, ملزم عابد ; ملہی کی گرفتاری میں اس کے چچا خالد نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ خالد کا ; اپنا بیٹا عابد کے ساتھ رابطے کی وجہ سے گرفتار ہوا تھا۔ ملزم کا خالد کے بیٹے کے ساتھ سب سے زیادہ رابطہ تھا، کچھ روز پہلے اس کا موبائل فون لے لیا گیا تھا. جس کی وجہ سے; تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی; ۔ حساس ادارے کی ٹیم لاہور سے روانہ ہوئی تھی. جس نے پولیس ;کے ساتھ مل کر گرفتاری میں اہم کردار ادا کیا۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ملزم عابد; کے ساتھ 2 اور لوگوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ، یہ کون لوگ ہیں; اس بارے میں ابھی تک تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزم عابد ملہی کو گرفتاری کے بعد فیصل آباد سے لاہور منتقل کردیا گیا ہے، جہاں پولیس کے; اعلیٰ حکام اس سے تفتیش میں مصروف ہیں۔ حکام کی کوشش ہے کہ مقدمے کا ٹرائل جیل میں کیا جائے; تاکہ متاثرہ خاتون کی پرائیویسی کا احترام برقرار رہے ۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.