Skip to main content

نوازشریف کو واپس لانا آسان ہوگاکیونکہ ان کا کیس دوسرے لوگوں سے مختلف ہے:وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم..............



وفاقی وزیرقانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ نوازشریف کو واپس لانا دوسرے لوگوں کی نسبت آسان ہوگا،   کیونکہ نوازشریف    کا کیس متحدہ بانی سے بہت مختلف ہے۔   متحدہ بانی جب باہر گئے تھے تو پاکستانی ; ;عدالتوں کی جانب سے مجرم قرار نہیں دیئے گئے تھے,  تاہم نوازشریف مجرم قرار پانے ;  کے بعد ملک سے باہر گئے۔

وفاقی   وزیرقانون فروغ نسیم نے 92نیوز کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے  کہا کہ , برطانیہ کے ساتھ ہمارے قیدیوں کے تبادلے;  کا کوئی معاہدہ نہیں تاہم دونوں ممالک کیس ٹوکیس ڈیل کرتے ہیں۔نوازشریف کا کیس   دوسرے لوگوں سے بہت مختلف ہے اس لیے انہیں پاکستان لانا مشکل نہیں ہوگا ، جب عدالتی فیصلے لندن کی عدالتوں میں جائیں گے تو نوازشریف کے لیے مشکل ہوگی کیونکہ , لندن کی عدالتیں پاکستانی عدالتوں کے فیصلوں کا بہت احترام کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا نوازشریف  ; پر کوئی بھی سیاسی کیس نہیں ، نوازشریف پر پانامہ کیس تھا جس کی بنیاد پر انہیں نااہل قراردے کر سزا سنائی گئی ۔ اس دوران نوازشریف شدید علیل ہوگئے اور رپورٹس میں بتایا گیا کہ باہر نہ بھیجا تو انہیں ابھی کچھ ہوجائے گا، اب نوازشریف صحت مند ہیں اور پارٹی کو لیڈ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ , جب نوازشریف کے جانے کافیصلہ ہوا تھا تو کابینہ نے 7ارب کے ضمانت بانڈ لینے کی شرط رکھی تھی .  تاہم ہائیکورٹ نے بغیر بانڈ نوازشریف کو باہر بھیجنے ; کے احکامات جاری کر دیئے۔

 

Comments

Popular posts from this blog

وزرائے تعلیم کا اجلاس، گرمیوں کی چھٹیاں محدود، کسی طالب علم کو بنا امتحان پرموٹ نہ کرنے کا فیصلہ..................

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت  ; ہونے والے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں رواں سال کسی بھی;,  طالب علم کو بنا امتحان پرموٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شفقت محمود کی زیر صدارت ہونے والے  ;   اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم کے علاوہ کشمیر اور گلگت ;  بلتستان کے وزرائے تعلیم نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ رواں سال کسی بھی طالب علم کو بغیر امتحان کے پرموٹ نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس نے;  اس بات پر اتفاق کیا کہ تمام کلاسز کے امتحانات ہر صورت منعقد کیے جائیں گے۔   اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دسویں اور,;     بارہویں کے امتحانات جون میں لیے جائیں گے۔ رزلٹ میں تاخیر پر جامعات پروویژنل سرٹیفکیٹ,;    کی بنیاد پر داخلے دیں گی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ,;  موسم گرما کی تعطیلات کم ہوں گی اور اس بارے میں فیصلہ صوبے کریں گے۔

بوائے فرینڈ کو سرعام شادی کی پیشکش کرنا مہنگا پڑگیا، لڑکی نے تھپڑ دے مارا، لیکن وجہ شادی سے انکار نہ تھی...............

  ایک نوجوان نے ڈزنی لینڈ کی سیر کے دوران اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کرنے کی رومانوی منصوبہ بندی کر رکھی تھی لیکن;  جب اس نے اپنے دوستوں کے سامنے گرل فرینڈ کے آگے ایک گھٹنے پر جھک کر شادی کی پیشکش کی تو ایسا کام ہو گیا کہ اس نے سوچا بھی نہ تھا۔  ڈیلی سٹار کے مطابق کیڈ نامی اس نوجوان نے,  جب شادی کی پیشکش کی تو اس;  کی گریشی او نیل نامی گرل فرینڈ نے اسے ہلکے سے ایک تھپڑ رسید کر دیا۔ اس تھپڑ کی وجہ شادی سے انکار نہیں تھا.  بلکہ گریشی سمجھ بیٹھی تھی;  کہ شاید وہ اس سے مذاق کر رہا ہے۔ گریشی اور کیڈ کے دوست اس واقعے کی ویڈیو بنا رہے تھے۔ گریشی نے یہ ویڈیو اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی ہے;.  جس میں اس نے لکھا ہے کہ ”کیڈ نے ڈزنی لینڈ میں مجھے شادی  کی پیشکش کی اور میں سمجھ بیٹھی کہ,  وہ میرا مذاق اڑا رہا ہے اور پھر یہ کام ہو گیا۔“ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ,  گریشی تھپڑ مارتے ہوئے کیڈ سے کہتی ہے کہ ’ایسا مت کرو‘ اور جواب میں کیڈ کہتا ہے کہ’ نہیں، اس بار میں مذاق نہیں کر رہا‘     اور یہ کہتے ہی وہ جیب سے انگوٹھی نکال ...

سونے کی قیمت میں معمولی کمی...............

  ملک بھرمیں سونے کی فی تولہ قیمت مزید 100 روپے کم ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے ;  مطابق 100 روپے ; کمی کے بعد ; ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک ; لاکھ 12 ہزار;  روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونے کی قدر 86 روپے کم ہوکر;  96 ہزار 22 روپے ہو گئی۔\