پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ‘ عمرشیخ کا عابد ملہی کی عدم گرفتاری پر جواب عابد ملہی کو جلد گرفتار کرلیں گے ، ملزم کی گرفتاری میں تاخیر کی مکمل ذمہ داری لیتاہوں ، سی سی پی او لاہور کی گفتگو
۔ تفصیلات کے مطابق یوٹیوب چینل پر معروف صحافی رؤف کلاسرا کے ساتھ گفتگو میں لاہور پولیس کے چیف نے کہا کہ اس مقدمے میں ہم نے سائنسی بنیادوں پر تفتیش کا طریقہ کار اپنایا
، جس کہ وجہ سے مجھے معلوم تھا کہ کتنا بھی بڑا مجرم ہو وہ بچ نہیں سکتا ، اسی لیے ہم نے 72 گھنٹوں میں کیس حل کرلیا، اب اگلا مرحلہ اس کی گرفتاری ہے تو ، پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ ۔
عمر شیخ نے کہا کہ عابد ملہی کو جلد گرفتار کرلیں گے، ملزم کی گرفتاری میں تاخیر کی مکمل ذمہ داری لیتاہوں، جرم کا ہوجانا اور اس کو روکا نہیں جاسکا یہ ہماری ذمہ داری ہےلیکن میں نے اس بارے میں سینے پر ہاتھ مار کرکہا تھا کہ ملزمان کی نشاندہی 48گھنٹوں میں کروں گا، تاہم 72گھنٹوں میں ہی ہم نے ملزمان کو مکمل سراغ لگا لیا تھ
یاد رہے کہ چند روز قبل جنوبی پنجاب میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے علاقے ڈیرہ غازی خان میں لاہور پولیس اور خفیہ ایجنسیوں کی بھاری نفری نے چھاپہ مارا ، جیسے ہی ریڈ کی خبر پھیلی تو ہر طرف سے یہی شور سنائی دینے لگا کہ موٹروے گینگ ریپ کا مرکزی ملز عابد ملہی گرفتار ہو گیا
کیوں کہ یہ ریڈ اس قدر خفیہ کی گئی تھی کہ اس سے متعلق مقامی پولیس کو بھی آگاہ نہیں کیا گیا تھا ، اس ریڈ میں دو خواتین اور دو مرد ملزم گرفتار کیے گئے
، مردوں کے نام عابد اور علی بتائے گئے ، جب ملزم عابد کا نام سامنے آیا تو سب نے یہی سمجھا کہ یہ عابد ملہی موٹروے کیس والا مرکزی ملزم ہی ہے ، تاہم سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلنے کے بعد پنجاب پولیس نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے
کہا کہ ڈیرہ غازی خاں ریڈ کیس میں موٹرروے ریپ کیس کا ملزم عابد ملہی نہیں بلکہ کار چور گینگ کا ملزم عابد گرفتار ہوا ہے
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.