Skip to main content

پاک سوزوکی کا اپنی 3گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، گاڑیاں بھی عام عوام کی قوت خرید سے باہر ہونے لگیں


 کراچی “پاک سوزوکی نے اپنی 3 گاڑیوں کے الٹو، ویگن آر اور سوئفٹ کی قیمت میں 42ہزارروپے تک کا اضافہ کر دیا

پاکستان کے مشہور برانڈ کی جانب سے ایئرکنڈیشنر اور ائیربیگ والی پیش کردہ سب سے سستی کار آلٹو وی ایکس آر کی قیمت 35 ہزار روپے اضافے کے بعد اب 1.433 ملین روپے ہوگی جبکہ سوزوکی کی جانب سب سے سستی گاڑی آلٹو کا وی ایکس میں

ایئرکنڈیشنر اور ائیربیگ کی سہولت نہیں اس کے قیمت 1.2 ملین روپے ہے۔آلٹو کے ٹاپ ویرینٹ اے جی ایس کی قیمت 35ہزار روپے اضافے کے بعد اب 16لاکھ 33 ہزار روپے ہوگئی ہے

ویگن آر وی ایکس آر کی قیمت 42 ہزار روپے اضافے کے بعد گاڑی کی قیمت 16 لاکھ 40ہزار ہوگئی ہے اسی طرح آلٹو کا وی ایکس ایل ورژن کی قیمت میں 35ہزار روپے اضافے کے بعد 17 لاکھ 30ہزار روپے میں فروخت ہوگی جبکہ سوئفٹ ایم ٹی اور ایم ٹی کی قیمت میں 35ہزار روپے اضافے کے بعد 20لاکھ 30ہزار اور 21لاکھ 75ہزار ہوگئی ہے

بی ایم اے کیپیٹل کے ریسرچ تجزیہ کار طحہ مدنی نے کہا ہے کہ جب کسی بینکر کو پہلی مرتبہ ترقی کے بعد کار کا حق ملتا ہے

تو بینک اسے الٹو دیتا ہے کیونکہ یہ ملک میں تکنیکی طور پر سب سے سستی کار ہے۔انہوں نے کہا کہ سوزوکی کی فروخت شدہ کاروں کی تعداد میں کوئی بہتری نہیں آرہی ہے لہذا وہ گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کرکے اپنے محصول اور منافع میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں

 کیونکہ سوزوکی کمپنی جانتی ہے کہ ان کے خریدار ہمیشہ موجود رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہاں پرنس پرل یا یونائیٹڈ براوو جیسی کم قیمت والی گاڑیاں فروخت ہوتی ہیں

انہوں نے کہا کہ وہ اپنا ڈیٹا بانٹ نہیں سکتے ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ وہ 5 فیصد آلٹو تک فروخت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا لوگ سوزوکی گاڑیاں خریدتے ہیں کیونکہ اس کی بازار میں فروخت قیمت ہوتی ہے

اور اس کے کچھ حصے آسانی سے اور سستی قیمت پر بھی دستیاب ہوتے ہیں۔طحہ مدنی نے مزید بتایا کہ چونکہ گاڑیاں زیادہ مہنگی ہورہی ہیں، اس لیے اب لوگ موٹرسائیکل خریدنے کی طرف بڑھ رہے ہیں

پاک سوزوکی پاکستان میں مشہور برانڈز کے مابین سب سے کم قیمت والی گاڑیاں پیش کی ہیں۔ پاک سوزوکی نے 30 سالوں کے بعد 2019 میں مہران کے لئے پاکستان کا سب سے

اوپر فروخت ہونے والا برانڈ بند کردیا اور اس کی جگہ الٹو کو دوبارہ 660 سی سی انجن کے ساتھ دوبارہ متعارف کرایا تھا۔گاڑیوں کی موڈیفیشن کرنے والے شکیب خان کا کہنا ہے 

کہ حقیقت میں مہران دراصل دوسری نسل میں آلٹو تھی جو 1989 میں پاکستان میں متعارف ہوئی۔ پاکستان

واحد ملک ہوسکتا ہے جہاں ایک ہی وقت میں مختلف نسلوں کا ایک ہی ماڈل فروخت ہوئی۔پاک سوزوکی نے سال 2000 میں پانچویں جنریشن آلٹو 1000 سی سی کی شروعات کی تھی 

جبکہ اس سے قبل اس کی 2012 میں بندش سے قبل 800 سی سی مہران فروخت ہورہی تھی۔

Comments

Popular posts from this blog

وزرائے تعلیم کا اجلاس، گرمیوں کی چھٹیاں محدود، کسی طالب علم کو بنا امتحان پرموٹ نہ کرنے کا فیصلہ..................

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت  ; ہونے والے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں رواں سال کسی بھی;,  طالب علم کو بنا امتحان پرموٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شفقت محمود کی زیر صدارت ہونے والے  ;   اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم کے علاوہ کشمیر اور گلگت ;  بلتستان کے وزرائے تعلیم نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ رواں سال کسی بھی طالب علم کو بغیر امتحان کے پرموٹ نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس نے;  اس بات پر اتفاق کیا کہ تمام کلاسز کے امتحانات ہر صورت منعقد کیے جائیں گے۔   اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دسویں اور,;     بارہویں کے امتحانات جون میں لیے جائیں گے۔ رزلٹ میں تاخیر پر جامعات پروویژنل سرٹیفکیٹ,;    کی بنیاد پر داخلے دیں گی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ,;  موسم گرما کی تعطیلات کم ہوں گی اور اس بارے میں فیصلہ صوبے کریں گے۔

بوائے فرینڈ کو سرعام شادی کی پیشکش کرنا مہنگا پڑگیا، لڑکی نے تھپڑ دے مارا، لیکن وجہ شادی سے انکار نہ تھی...............

  ایک نوجوان نے ڈزنی لینڈ کی سیر کے دوران اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کرنے کی رومانوی منصوبہ بندی کر رکھی تھی لیکن;  جب اس نے اپنے دوستوں کے سامنے گرل فرینڈ کے آگے ایک گھٹنے پر جھک کر شادی کی پیشکش کی تو ایسا کام ہو گیا کہ اس نے سوچا بھی نہ تھا۔  ڈیلی سٹار کے مطابق کیڈ نامی اس نوجوان نے,  جب شادی کی پیشکش کی تو اس;  کی گریشی او نیل نامی گرل فرینڈ نے اسے ہلکے سے ایک تھپڑ رسید کر دیا۔ اس تھپڑ کی وجہ شادی سے انکار نہیں تھا.  بلکہ گریشی سمجھ بیٹھی تھی;  کہ شاید وہ اس سے مذاق کر رہا ہے۔ گریشی اور کیڈ کے دوست اس واقعے کی ویڈیو بنا رہے تھے۔ گریشی نے یہ ویڈیو اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی ہے;.  جس میں اس نے لکھا ہے کہ ”کیڈ نے ڈزنی لینڈ میں مجھے شادی  کی پیشکش کی اور میں سمجھ بیٹھی کہ,  وہ میرا مذاق اڑا رہا ہے اور پھر یہ کام ہو گیا۔“ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ,  گریشی تھپڑ مارتے ہوئے کیڈ سے کہتی ہے کہ ’ایسا مت کرو‘ اور جواب میں کیڈ کہتا ہے کہ’ نہیں، اس بار میں مذاق نہیں کر رہا‘     اور یہ کہتے ہی وہ جیب سے انگوٹھی نکال ...

سونے کی قیمت میں معمولی کمی...............

  ملک بھرمیں سونے کی فی تولہ قیمت مزید 100 روپے کم ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے ;  مطابق 100 روپے ; کمی کے بعد ; ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک ; لاکھ 12 ہزار;  روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونے کی قدر 86 روپے کم ہوکر;  96 ہزار 22 روپے ہو گئی۔\