صوبائی سیکرٹری ہاوسنگ، اربن ڈویلپمنٹ; اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی جانب سے موبائل واٹر کوالٹی ٹیسٹنگ لیبز کو; فعال کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔
صوبائی سیکرٹری ہاوسنگ ندیم محبوب نے تمام اضلاع میں موٹر بائیک ماونٹڈ موبائل لیبز کو مکمل طور پر فنکشنل بنانے کے; احکامات جاری کردیے۔ صوبائی سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ حکام کی نگرانی میں محکمہ ; ہاؤسنگ کے لاہور میں قائم ہیڈ آفس سے فیلڈ میں ٹیمز روانہ کر دی گئی ہیں۔
صوبائی سیکرٹری ہاؤسنگ ندیم محبوب کے; مطابق محکمے نے تمام ضلعی دفاتر کو واٹر ٹیسٹنگ سروس کی بلا تعطل فراہمی اور شیڈول کے مطابق فیلڈ وزٹس کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ جن اضلاع ; میں موبائل لیبز کے آلات غیر فعال ہیں، ان کو فوری بحال کیا جائے، وہیکلز موبائل لیب میں ٹیکنیشن ساتھ جائیں گے , جو سیمپل اکٹھا کرکے فوری واٹر ٹیسٹ کنڈکٹ کرسکیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ تمام 36 اضلاع میں موٹر بائیک ماونٹڈ لیبز بھیجی جارہی ہیں، جن کے رائیڈرز تیکنیکی ماہرین ہیں، بائیک ماونٹڈ; لیبز; پر ٹیمز دور دراز کے دیہات میں جا کر بھی واٹر ٹیسٹنگ کر سکیں گی،; محکمہ ہاؤسنگ کے تربیت یافتہ ٹیکنیشن گورنمنٹ واٹر سپلائی سورسز سے سیمپلز اکٹھا کریں گے۔
سیکرٹری ہاؤسنگ نے بتایا کہ, رضاکارانہ طور ; پر لئے جانے والے ان واٹر سیمپلز پر کوئی ; فیس لاگو نہیں ہوگی،; اس عمل سے حکومتی، کمیونٹی اور لوکل گورنمنٹس کے واٹر سپلائی سورسز پر پینے کے پانی کا معیار چانچا جاسکے گا، اس سلسلے میں لوکل گورنمنٹس، واساز اور کینٹ بورڈز وغیرہ سے بھی کو آرڈینیٹ کیا جائے گا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ موبائل لیبز کی ٹیمیں فیلڈ میں نظر آنی چاہئیں; ، واٹر کوالٹی ٹیسٹنگ میں عملے کی جانب سے کوئی کوتاہی; یا کام چوری برداشت نہیں کی جائے گی۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.