ماں کسی بھی روپ میں ہو ماں ہی ہوتی ہے ،بطخ نے بچوں کو بچانے کے لیے جان کی قربانی دے دی ،دلخراش ویڈیو سامنے آگئی............
ماں ایک ایسا لفظ ہے; جسے سنتے ہی سب سے پہلے دماغ میں جو چیز آتی ہے وہ 'تحفظ،ہے ،ماں اپنے بچوں کی حفاظت کے لیے اپنی جان دینے سے بھی گریز نہیں کرتی اور اس طرح کے کئی واقعات ماضی کا حصہ ہو گئے ہیں . جن میں ماوں نے اپنے بچوں کو بچانے کے لیے ; اپنی جانیں قربان کردیں ۔ایسے ہی واقعے کی ایک ویڈیو انٹر نیٹ پر وائرل ہوگئی ; جس میں ایک بطخ نے اپنے بچوں کو سانپ سے بچانے کے لیے اپنی جان دے دی ۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بطخ اپنے درجنوں بچوں کے ساتھ ایک بل میں بیٹھی ہوتی ہے کہ , ایک سانپ اس بل میں گھس آتا ہے ۔بطخ خطرے کو محسوس کرلیتی ہے,; لیکن وہ بل سے بھاگنے کے بجائے اپنے پروں کو پھڑپھڑانا شروع کردیتی ہے تاکہ; اس کے سارے بچے بل سے نکل جائیں اور سانپ کی توجہ اس کی طرف ;ہو جائے ۔بل میں سانپ آتا دیکھ کر بچے بھاگ جاتے ہیں جبکہ سانپ بطخ کو جکڑ لیتا ہے ۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.