مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب ; گوجرانوالہ میں جلسہ گاہ کے باہر اس وقت پولیس اہلکاروں پر برہم ہوگئیں. جب انہوں نے جلسہ گاہ کے گیٹ بند کردیے۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ; مریم اورنگزیب پولیس اہلکار کو خوب کھری کھوٹی سنارہی ہیں; اور اس سے گیٹ کھولنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ , ضلعی انتظامیہ جلسہ گاہ کے اندر پانی بھی نہیں لے کر جانے دے رہی۔
اس موقع پر پولیس اہلکار نے کہا کہ, انہوں نے سٹیج پر اعلانات کے بعد گیٹ بند کیا ہے۔ تاہم مریم اورنگزیب نے اس کی بات سنی; ان سنی کردی اور گیٹ کھلوا کر کارکنوں کو اندر لے کر چلی گئیں
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.