کورونا وائرس کا وجود تاحال دنیا بھر میں موجود ہے اور ہر نئے روز کووڈ انیس کے خطرات سامنے آرہے ہیں۔
کورونا وباء سے متعلق نئی تحقیق میں ایک اور نیا خطرہ سامنے آیا ہے جس نے عالمی ماہرین کو بھی تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔
تحقیق میں اِنکشاف ہوا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث سننے کی حس بھی متاثر ہوسکتی ہے”
یہ تحقیق طبی جریدے بی ایم جے کیس میں شائع ہوئی ہے، تحقیق میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک 45 سالہ شخص کے بارے میں بتایا گیا کہ جو کورونا کا شکار ہونے کے بعد سننے کی حس سے محروم ہوگیا یہ برطانیہ میں کووڈ 19 سے متاثر کسی فرد میں اس نوعیت کا پہلا کیس ہے جبکہ دنیا میں یہ پانچواں کیس تھا!
طبی جریدے کے مطابق پینتالیس سالہ شخص میں پہلے دس دن تک کورونا کی علامات موجود رہیں، جن میں سانس لینے میں دشواری بھی شامل تھی، جس کے بعد وہ اسپتال کے آئی سی یو میں زیرعلاج رہا،کورونا میں مبتلا ہونے سے اس شخص کو دمے کے مرض کا سامنا تھا”
کووڈ 19 میں مبتلا ہونے کے بعد ڈاکٹروں کی جانب سے اس کے علاج کے لئے ریمیڈیسیور
اسٹرائیڈز اور پلازما کا بھی استعمال کیا گیا، جس کے بعد اس کی حالت بہتر ہونے لگی، مگر وینٹی لیٹر سے ہٹائے جانے کے ایک ہفتے بعد مریض کو محسوس ہوا کہ وہ اپنے دونوں کانوں سے آوازیں سن نہیں پاتا، جس کا تجربہ اسے پہلے کبھی نہیں ہوا تھا
ڈاکٹرز نے جب متاثرہ مریض کے کانوں کا معائنہ کیا تو وہاں کسی قسم کے ورم یا انفیکشن کی علامات نظر نہیں آئی، مگر ٹیسٹ کے مراحل مکمل ہونے کے بعد انکشاف ہوا کہ کرونا کے باعث اسے سننے کی حس سے محرومی کا سامنا کرنا پڑا
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.