محبت پانے کیلئے ٹاور پر چڑھنے والے ’عاشق‘ پر شہد کی مکھیوں کا حملہ، پھر کیا ہوا؟ ایسی تفصیلات کہ ہنسی نہ رہے.................
بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ایک ; عاشق کو ٹاور پر چڑھنا مہنگا پڑ گیا۔ محبت پانے کیلئے ٹاور پر چڑھا تو شہد کی ; مکھیوں نے حملہ کرکے اسے ; نیچے چھلانگ لگانے پر مجبور کردیا. جس کے نتیجے میں نہ صرف وہ نامراد رہا . بلکہ اچھا خاصا زخمی بھی ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع گوداواری میں روہت نامی نوجوان ’حصولِ محبت‘ کیلئے بطور احتجاج ٹاور پر چڑھ گیا۔ اس نے الزام لگایا کہ , حکمران جماعت وائس ایس آر کانگریس کے بعض رہنما اس کی محبت کی راہ; میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔
نوجوان کے ٹاور پر چڑھنے کی خبر سنتے ہی پولیس بھی آگئی اور اس کو سمجھا بجھا کر نیچے اتارنے کی کوشش کی , تاہم اس نے کسی کی ایک نہ مانی۔ اسی اثنا میں شہد کی مکھیاں پولیس کی مدد کو پہنچیں اور روہت کو ; ’عاشقِ نامراد‘ ; میں بدل دیا۔ شہد کی ., مکھیوں کا حملہ شدید ہوا تو نوجوان نے; جان بچانے کیلئے ٹاور سے نیچے چھلانگ لگادی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے ’سوجے‘ اور ’ٹوٹے‘ عاشق کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.